Maktaba Wahhabi

135 - 357
’’جس نے ہر نماز کے بعد ۳۳ مرتبہ ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ‘‘ ۳۳ مرتبہ ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ‘‘ اور ۳۳ مرتبہ ’’اَللّٰہُ اَکْبَرُ‘‘ کہا اور آخر میں ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍِ قَدِیْرٌ‘‘ کہہ کر سَوپورا کیا، اس کے تمام گناہ معاف ہوگئے، چاہے وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔‘‘ [1] آسان ترین عمل سے جنت: 95۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے: ’’دو عادتیں ایسی ہیں جن کی پابندی کرنے والا مسلمان جنّت میں داخل ہو جائے گا۔ وہ آسان ہیں مگر ان پر عمل کرنے والے بہت تھوڑے ہیں: 1 ہر نماز کے بعد دس (۱۰ ) دفعہ ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ‘‘ دس (۱۰) دفعہ ’’اَلْحَمْدُُ لِلّٰہِ‘‘ اور دس (۱۰) دفعہ ’’اَللّٰہُ اَکْبَرُ‘‘ کہے۔ یہ زبان کے ساتھ تو ایک سو پچاس ہیں، مگر میزان
Flag Counter