Maktaba Wahhabi

296 - 413
’’خَطَبَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَقَالَ:’’ أَیُّھَا النَّاسُ قَدْ فُرِضَ عَلَیْکُمْ الْحَجُّ فَحُجُّوْا‘‘۔ فَقَالَ رَجُلٌ:’’ أَکُلَّ عَامٍ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ؟‘‘۔ فَسَکَتَ، حَتّی قَالَھَا ثَلَاثًا۔ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم :’’ لَوْ قُلْتُ:’’ نَعَمْ ‘‘، لَوَجَبَتْ، وَلَمَا اسْتَطَعْتُمْ ‘‘۔ ثُمَّ قَالَ:’’ذَرُوْنِيْ مَا تَرَکْتُکُمْ، فَإِنَّمَا ھَلَکَ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ بِکَثْرَۃِ سُؤَالِھِمْ، وَاخْتِلَافِھِمْ عَلَی أَنْبِیَائِھِمْ۔ فَإِذَا أَمَرْتُکُمْ بِشَیْئٍ فَأْتُوْا مِنْہُ مَا اسْتَطَعْتُمْ، وَإِذَا نَھَیْتُکُمْ عَنْ شَیْئٍ فَدَعُوْہُ‘‘۔[1] ’’رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:’’اے لوگو! اللہ تعالیٰ نے تم پر حج کو فرض کیا ہے، لہٰذا تم حج کرو۔‘‘ ایک شخص نے کہا:’’کیا ہر سال اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، یہاں تک کہ ا س شخص نے اسی بات کو تین مرتبہ دہرایا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اگر میں کہہ دیتا :’’ہاں ‘‘ تو [ہر سال حج کرنا ]فرض ہو جاتا اور تم اس کی استطاعت نہ رکھتے۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ مجھے چھوڑو، جب تک میں تمہیں چھوڑوں، یقینا تم سے پہلے لوگ کثرتِ سوال اور اپنے انبیاء hسے اختلاف کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تھے،پس جب میں تمہیں کسی بات کا حکم دوں تو حسبِ استطاعت اس پر عمل کرو اور جب میں کسی چیز سے روکوں تو اس سے رُک جاؤ۔‘‘ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تعالیٰ نے شرح حدیث میں تحریر کیا ہے:
Flag Counter