Maktaba Wahhabi

325 - 413
(35) تواضع اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اہل ایمان کے لیے تواضع کا حکم دیاہے۔اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: {وَاخْفِضْ جَنَاحَکَ لِمَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الْمُوْمِنِیْنَ}[1] ’’ اور جو اہل ایمان آپ کے پیرو کار ہیں ان کے لیے اپنے پہلو کو جھکا دیجئے۔‘‘ اور تواضع سے مراد جیسا کہ علامہ عینی رحمہ اللہ تعالیٰ نے بیان کیاہے : ’’ إِظْھَارُ التَنَزُّلِ عَنْ مَرْ تَبَتِہِ۔‘‘[2] ’’اپنے رتبہ سے فروتنی کا اظہار۔‘‘ اور تواضع میں … جیسا کہ امام طبری نے ذکر کیاہے … دین و دنیا کی بھلائی ہے۔[3] ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تواضع کے سلسلہ میں اپنے رب ذوالجلال کے حکم کی عملی تصویر تھے۔ حضرات صحابہ کے ساتھ تواضع کے ساتھ معاملہ کرنے کے سیرت طیبہ میں کثیر تعداد میں شواہد موجود ہیں۔ ان میں سے پانچ توفیق الٰہی سے ذیل میں پیش کیے جا رہے ہیں : ۱۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے لیے صحابہ کے قیام کو ناپسند فرمانا: حضرات ائمہ احمد، بخاری، ترمذی اور ضیاء مقدسی رحمہم اللہ تعالیٰ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا :
Flag Counter