Maktaba Wahhabi

178 - 413
سامع کے خوب ذہننشین ہو جائے۔‘‘ ۳۔دو انگلیوں کے ساتھ اشارہ: امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت سہل رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم :’’ بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَۃُ کَھَاتَیْنِ‘‘، وَیُشیْرُ بِاِصْبَعَیْہِ فَیَمُدُّھُمَا‘‘۔[1] ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ مجھے اور قیامت کو ان دونوں کی طرح بھیجا گیا ہے۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دونوں انگلیوں کے ساتھ اشارہ فرماتے، پھر ان دونوں کو پھیلا دیتے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث شریف میں اپنی دو انگلیوں کے اشارہ کے ساتھ اپنے زمانہ بعثت اور روز قیامت کے باہمی قرب کو بیان فرمایا۔ امام قرطبی رحمہ اللہ تعالیٰ رقم طراز ہیں : ’’ حَاصِلُ الْحَدِیْثِ تَقْرِیْبُ أَمْرِ السَّاعَۃِ وَسُرْعَۃِ مَجْیْئِھَا۔‘‘[2] ’’ حدیث کا مقصود قیامت کے بپا ہونے اور اس کے جلد آنے کی قربت کو بیان کرنا ہے۔‘‘ ۴۔گدی پر ہاتھ رکھنا اور پھر اس کو پھیلا کر اشارہ: امام ترمذی رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے رویات نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا :
Flag Counter