Maktaba Wahhabi

50 - 413
کتاب کی تیاری میں پیش نظر باتیں : توفیق الٰہی سے کتاب کی تیاری کے دوران درج ذیل باتوں کے اہتمام کی کوشش کی گئی ہے: ۱: کتاب کے لیے بنیادی معلومات کتاب و سنت سے حاصل کی گئی ہیں۔ ۲: آیات شریفہ اور احادیث مبارکہ سے استدلال کرتے وقت کتب ِ تفسیر اور شروح حدیث سے استفادے کی مقدوربھر کوشش کی گئی ہے۔ ۳: احادیث شریفہ کو ان کے اصلی مآخذ و مراجع سے نقل کیا گیا ہے۔ ۴: صحیحین کے علاوہ دیگر کتب ِ حدیث سے نقل کردہ احادیث کے متعلق علمائے امت کے اقوال پیش کئے گئے ہیں۔ صحیحین کی احادیث کے صحیح ہونے پر اجماع امت کے پیشِ نظر ان کے بارے میں اہل علم کے اقوال کو ذکر نہیں کیا گیا۔[1] ۵: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی [ بحیثیت معلم ] سیرت کے کسی بھی پہلو کے متعلق گفتگو کرتے وقت اس بارے میں تمام شواہد ذکر نہیں کئے گئے،بلکہ اختصار کے پیش نظر چند ایک شواہد ہی پر اکتفا کیا گیا ہے۔ ۶: کسی بھی پہلو کے بارے میں شواہد تحریر کرتے وقت ان سے [بحیثیت معلم]معلوم ہونے والے دیگر گوشوں کے بارے میں بھی فوائد کا اختصار سے ذکر کیا گیا ہے۔ ۷: تفصیلی معلومات جاننے کے خواہش مند حضرات کے لیے کتاب کے آخر میں مصادر و مراجع کے متعلق تفصیلی معلومات درج کر دی گئی ہیں۔ کتاب کا خاکہ: مولائے رحمن و رحیم کی توفیق سے خاکہ کتاب بصورت ذیل ترتیب دیا گیا ہے:
Flag Counter