Maktaba Wahhabi

334 - 413
(36) لطف و شفقت سے تعلیم اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کے لیے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نرم خو، شفیق اور مہربان بنایا۔ اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا: {فَبِمَا رَحْمَۃٍ مِّنَ اللّٰہِ لِنْتَ لَھُمْ}[1] ’’ پس آپ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ان کے لیے نرم ہوئے ہیں۔‘‘ او رارشاد فرمایا: {لَقَدْ جَآئَ کُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ أَنْفُسِکُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْہِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْکُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَئُ وْفٌ رَّحِیْمٌ}[2] ’’یقینا تمہارے پاس تم ہی میں سے ایک رسول تشریف لائے ہیں،ان پر وہ بات شاق گزرتی ہے جو تمہیں تکلیف دیتی ہے، تم پر حریص ہیں [یعنی تمہاری خیر کے بڑے خواہش مند ہیں ] مومنوں کے لیے نہایت شفیق و مہربان ہیں ‘‘ اور اسی بنا پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے طلبہ کے ساتھ کمال شفقت و عنایت اور انتہائی لطف و کرم کے ساتھ معاملہ فرماتے تھے۔اس سلسلے میں سیرت طیبہ میں موجود بہت سے شواہد میں سے تین توفیق الٰہی سے ذیل میں پیش کیے جا رہے ہیں : ۱۔بچے کو آداب طعام سکھانے میں نرمی: امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ تعالیٰ نے عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے کہ
Flag Counter