Maktaba Wahhabi

347 - 413
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خفا ہوئے۔ کیونکہ آپ کو اپنے صحابہ سے ایسی بات کی توقع نہ تھی۔ ۲۔ نماز میں قبلہ کی جانب تھوکنے پر امامت سے معزولی: امام ابو داود اور امام ابن حبان رحمہما اللہ تعالیٰ نے ابی سہلہ سائب بن خلاد رضی اللہ عنہ … اور امام احمد نے کہاہے کہ [وہ] نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ہیں …سے روایت نقل کی کہ: ’’ أَنَّ رَجُلاً أَ مَّ قَوْمًا فَبَصَقَ فِي الْقِبْلَۃِ، وَرَسُولُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَنْظُرُ إِلَیْہِ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم حِیْنَ فَرَغَ:’’ لاَ یُصَلِّيْ لَکُمْ‘‘۔ فَأَرَادَ بَعْدَ ذَالِکَ أَنْ یُصَلِّيْ لَھُمْ فَمَنَعُوہُ، وَأَخْبَرُوہُ بِقَولِ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم۔ فَذَکَرَ ذٰلِکَ لِرَسُولِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم، فَقَالَ:’’ نَعَمْ ‘‘، وَحَسِبْتُ أَنَّہٗ قَالَ:’’ إِنَّکَ آذَیْتَ اللّٰہَ وَرَسُولَہٗ ‘‘۔[1] ’’بے شک ایک شخص نے لوگوں کی امامت کروائی اور قبلہ کی جانب تھوکا، اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی جانب دیکھ رہے تھے۔ جب وہ [نماز سے] فارغ ہوا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ وہ تمہیں نماز نہ پڑھائے۔‘‘ اس کے بعد اس شخص نے نماز پڑھانے کا ارادہ کیا، تو انہوں [اس کے ساتھیوں ] نے اس کو روک دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے [اس کے متعلق] فرمان کی اس کو اطلاع دی۔ اس [شخص] نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کی، تو آپ نے فرمایا:’’ ہاں، اور میرا گمان [2]ہے کہ بے شک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ بلاشبہ تو نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت دی ہے۔‘‘
Flag Counter