Maktaba Wahhabi

75 - 413
زیادہ ظلم کیااور گناہوں کو آپ کے سوا کوئی دوسرا معاف فرمانے والا نہیں۔ پس آپ مجھے اپنی طرف سے بھرپور مغفرت عطا فرمائیے اور مجھ پر رحم فرمائیے، بلا شک و شبہ آپ ہی مغفرت کرنے والے مہربان ہیں۔‘‘ اس حدیث شریف سییہ بات واضح ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھی صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کو نماز میں کی جانے والی مذکورہ بالا دعا سکھائی۔ ۶۔ جوانوں کو تعلیم: ا:حدیث مالک بن الحویرث رضی اللہ عنہ : امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مالک بن الحویرث رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ أَتَیْنَا النَّبِيَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَنَحْنُ شَبَبَۃٌ مُتَقَارِبُوْنَ فَأَقَمْنَا عِنْدَہٗ عِشْرِیْنَ لَیْلَۃً، وَکَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم رَقِیْقًا۔ فَلَمَّا ظَنَّ أَ نَّا قَدِ اشْتَھَیْنَا أَھْلَنَا ــــ أَوْقَدِ اشْتَقْنَا ــــ سَأَلَنَا عَمَّنْ تَرَکْنَا بَعْدَنَا، فَأَخْبَرْنَاہُ‘‘۔ قَالَ:’’ ارْجِعُوْا إِلیٰ أَھْلِیْکُمْ، فَأَقِیْمُوْا فِیْھِمْ،وَعَلِّمُوْھُمْ وَمُرُوْھُمْ ــــ وَذَکَرَ أَشْیَائَ أَحْفَظُھَا أَوْلَا أَحْفَظُھَا ــــ وَصَلُّوْا کَمَا رَأَیْتُمُوْنِیْ أُصَلِّيْ۔ فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاۃُ فَلْیُؤَذِّنْ لَکُمْ أَحَدُکُمْ، وَلْیَؤُمَّکُمْ أَکْبَرُکُمْ‘‘۔[1] ’’ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اورہم سب جوان اور ہم عمر تھے، ہم آپ کی خدمت میں بیس راتیں ٹھہرے رہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بہت مہربان تھے۔ جب آپ نے سمجھاکہ ہم اپنے گھر والوں کی طرف مشتاق ہیں،
Flag Counter