Maktaba Wahhabi

443 - 413
خاتمہ ہر قسم کی حمد و ثنا اللہ عزوجل کے لیے کہ انہوں نے مجھ جیسے حقیر، ضعیف اور گناہ گار بندے کو اپنے خلیل و حبیب امام الأنبیاء قائد المرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے ایک عظیم گوشے:[آپ صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت معلم ] کے متعلق یہ کتاب مرتب کرنے کی توفیق سے نوازا۔ فَلَہُ الْحَمْدُ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي السَّمَائِ، وَعَدَدَ مَا خَلَقَ فِي الْأَرْضِ، وَعَدَدَ مَا خَلَقَ بَیْنَ ذٰلِکَ، وَعَدَدَ مَا ھُوَ خَالِقٌ سُبْحَانَہٗ وَتَعَالیٰ۔ اب اللہ تعالیٰ ہی سے انتہائی عاجزانہ التجا ہے کہ اس معمولی کاوش کو اپنی رحمت بے پایاں سے شرف قبولیت عطا فرمادیں، اور اس کو میرے والدین محترمین، میرے، اہل اسلام، بلکہ انسانیت کے لیے خیر، برکت اور رحمت کا سبب بنادیں، اور اس میں موجود خلل، نقص، اور غلطی کو معاف فرمادیں۔ إِنَّہٗ جَوَادٌ کَرِیْمٌ۔ نتائج کتاب: اس کتاب کی تیاری کے دوران توفیق الٰہی سے متعدد باتیں اجاگر ہوئیں، ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں : ٭ اللہ تعالیٰ نے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معلم بناکر مبعوث فرمایا۔ ٭ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ اطہر میں لوگوں کو تعلیم دینے کا عظیم جذبہ اور شدید تڑپ تھی۔ آپ ہر مناسب وقت اور موزوں جگہ میں تعلیم دیتے اور ہر قسم کے لوگوں کو
Flag Counter