Maktaba Wahhabi

134 - 413
۳۔ معاذ رضی اللہ عنہ کے ہاتھ کو تھامنا: امام ابو داود اور امام ابن حبان رحمہما اللہ تعالیٰ نے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ: ’’ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم أَخَذَ بِیَدِہٖ، وَقَالَ:’’ یَا مُعَاذُ! وَاللّٰہِ! إِنِّي لَأُحِبُّکَ ‘‘۔ فَقَال:’’ أُوْصِیْکَ یَا مُعَاذُ!لاَ تَدَعَنَّ فِي دُبُرِ کُلِّ صَلاَۃٍ تَقُولُ:اَللَّھُمَّ أَعِنِّي عَلَی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ‘‘۔ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ کو پکڑا اور فرمایا:’’ اے معاذ! اللہ تعالیٰ کی قسم! بلا شک و شبہ میں تجھ سے محبت کرتا ہوں۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اے معاذ! میں تجھے وصیت کرتا ہوں کہ تو کسی فرض نماز کے بعد یہ کہنا نہ چھوڑنا: ’’اَللَّھُمَّ أَعِنِّي عَلَی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ‘‘۔ [اے میرے اللہ! اپناذکر کرنے، اپنا شکر کرنے اور اپنی عمدہ عبادت کرنے میں میری اعانت فرما۔] وَأَوْصٰی بِذَلِکَ مُعَاذٌ الصُّنَابِحِيَّ، وَأَوْصٰی بِہِ الصُّنَابِحيُّ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمٰنِ رضی اللّٰه عنہم ‘‘۔[1] ’’اسی بات کی وصیت معاذ رضی اللہ عنہ نے الصنابحی[2] کو اور الصنابحی نے
Flag Counter