Maktaba Wahhabi

67 - 413
اس حدیث شریف سے یہ بات واضح ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مذکورہ بالا دونوں آیتوں کے متعلق باتیں حضرات صحابہ کو سفر میں بتلائیں۔ حدیث شریف میں دیگر فوائد: حدیث شریف سے معلوم ہونے والی دیگر باتوں میں سے چند ایک درج ذیل ہیں : ٭ بات شروع کرنے سے پیشتر صحابہ کی توجہ مبذول کروانا:بلند آواز سے دونوں آیتوں کی تلاوت اور پھر اسلوب استفہام اختیار فرمانا [1]اسی بات پر دلالت کناں ہیں۔ ٭ سلسلہ تعلیم کے دوران رونما ہونے والی کیفیت کا ادراک اور اس کے متعلق مناسب بات فرمانا:اس پر راوی کا یہ کہنا کہ:[جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کی کیفیت کو دیکھا تو فرمایا:…]دلالت کرتا ہے۔[2] ٭ اپنے ارشاد:’’ عمل کرو اور خوش ہو جاؤ ‘‘ کو دوبار فرمانا۔[3] ٭ بات کی تاکید کی غرض سے دو مرتبہ قسم کھانا:اس میں بلا شک وشبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کوسمجھانے کے لیے شدید رغبت جلوہ گر ہے۔ ج۔ حدیث ابی ایوب رضی اللہ عنہ : امام مسلم رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ : ’’أَنَّ أَعْرَابِیًّا عَرَضَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَھُوَ فِي سَفَرٍ، فَأَخَذَ بِخِطَامِ نَاقَتِہٖ أَوْ بِزِمَامِھَا، ثُمَّ قَالَ:’’ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! أَوْ یَامُحَمَّدُ صلی اللّٰه علیہ وسلم ! أَخْبِرْنِي بِمَا یُقَرِّبُنِيْ مِنَ الْجَنَّۃِ وَمَا یُبَاعِدُنِي مِنَ النَّارِ؟‘‘۔
Flag Counter