Maktaba Wahhabi

262 - 413
(27) جواب میں تشبیہ و قیاس کا استعمال ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بسا اوقات جواب میں تشبیہ و قیاس سے کام لیتیتھے۔ سائل کے مطمئن کرنے میں اس کا اثر چنداں محتاج بیان نہیں۔ توفیق الٰہی سے اس سلسلے میں چار مثالیں ذیل میں پیش کی جا رہی ہیں : ۱۔ مقامِ جہنم کے سائل سے مکانِ شب وروزکے متعلق استفسار: امام ابن حبان اور امام حاکم رحمہما اللہ تعالیٰ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ’’ جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم، فَقَالَ:’’ یَا مُحَمَّدُ صلی اللّٰه علیہ وسلم ! أَرَأَیْتَ جَنَّۃً عَرْضُھَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ فَأَیْنَ النَّارُ؟‘‘۔ قَالَ:’’ أَرَأَیْتَ اللَّیْلَ الَّذِيْ قَدْ أَلَبَسَ کُلَّ شَيئٍ فَأَیْنَ جُعِلَ النَّھَارُ؟‘‘۔ قَالَ:’’ اَللّٰہُ أَعْلَمُ‘‘۔ قَالَ:’’ کَذٰلِکَ اللّٰہُ یَفْعَلُ مَا یَشَائُ‘‘۔[1]
Flag Counter