Maktaba Wahhabi

82 - 413
۹۔بدو کوتعلیم: امام مسلم رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا : ’’ جَائَ أَعْرَابِيٌّ إِلیٰ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم، فَقَالَ:’’عَلِّمْنِيْ کَلَامًا أَقُوْلُہٗ۔ ‘‘ قَالَ:’’ قُلْ :’’لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، اَللّٰہُ أَکْبَرُ کَبِیْرًا، وَالْحَمْدُ للّٰہِ کَثِیْرًا،سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ العَالَمِیْنَ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْحَکِیْمِ۔‘‘ قَالَ:’’ فَھٰؤُلَائِ لِرَبِّيْ فَمَا لِيْ؟‘‘ قَالَ:’’ قُلْ:’’اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِيْ وَاھْدِنِيْ وَارْزُقْنِيْ۔‘‘[1] ’’ایک بدو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیااور کہنے لگا :’’ مجھے ایک ایسی با ت سکھائیے کہ میں اس کو کہتا رہو ں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :کہو :’’لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، اَللّٰہُ أَکْبَرُ کَبِیْرًا، وَالْحَمْدُ للّٰہِ کَثِیْرًا،سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ العَالَمِیْنَ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْحَکِیْمِ۔‘‘ [2] اس نے عرض کیا :’’ یہ کلمات تو میرے رب کے لیے ہیں، میرے لیے کیا ہے؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ کہو:’’ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِيْ وَاھْدِنِيْ وَارْزُقْنِيْ۔‘‘[3]
Flag Counter