Maktaba Wahhabi

77 - 413
اس حدیث شریف سے واضح ہے کہ حضرت جندب بن عبداللہ سمیت طاقتور نوجوانوں کے ایک گرو ہ رضی اللہ عنہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایمان و قرآن سیکھا۔ ۷۔ بچوں کو تعلیم: امام احمد اورامام ترمذی رحمہما اللہ تعالیٰ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا : ’’کُنْتُ خَلْفَ النَّبِِي صلی اللّٰه علیہ وسلم یَوْمًا، فَقَالَ:’’ یَا غُلَامُ! إِنِّيْ أُعَلِّمُکَ کَلِمَاتٍ:اِحْفَظِ اللّٰہَ یَحْفَظْکَ۔ اِحْفَظِ اللّٰہَ تَجِدْہُ تُجَاھَکَ، وَإِذَا سَأَلْتَ فَاسْأَلِ اللّٰہَ، وَإِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللّٰہِ۔ وَاعْلَمْ أَنَّ الْأُمَّۃَ لَوِاجْتَمَعَتْ عَلَی أَنْ یَّنْفَعُوکَ بِشَیْئٍ لَمْ یَنْفَعُوْکَ إِلاَّ بِشَیْئٍ قَدْ کَتَبَہُ اللّٰہُ لَکَ۔ وَإِنِ اجْتَمَعُوْا عَلَی أَنْ یَّضُرُّوْکَ بِشَیْئٍ لَمْ یَضُرُّوْکَ إِلاَّ بِشَیْئٍ قَدْ کَتَبَہُ اللّٰہُ عَلَیْکَ۔ رُفِعَتِ الْأَقْلَامُ وَجَفَّتِ الصُّحُفُ‘‘۔[1] ’’میں ایک دن ( سواری پر ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھا تو آپ نے فرمایا:’’اے چھوٹے لڑکے ! میں تمہیں چند باتوں کی تعلیم دے رہا ہوں :احکام الٰہیہ کی پاس داری کرو وہ تمہاری حفاظت کرے گا، اوامر الہٰیہ کی حفاظت کرو تم اللہ کو [ ہر مصیبت میں ] اپنے سامنے پاؤ گے۔ جب تم سوال کرو،تو اللہ تعالیٰ سے سوال کرو اور جب مدد طلب کرو،تو اللہ تعالیٰ سے مدد
Flag Counter