Maktaba Wahhabi

278 - 413
جانتا کہ اس کے نیک اعمال کے بدلے آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچانے والی کون سی نعمتیں چھپا کر رکھی گئی ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ کیا میں تمہیں تمام باتوں کی اصل، اس کے ستون اور اس کی چوٹی کی بات نہ بتلاؤں ؟‘‘ میں نے عرض کیا:’’ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضرور بتلائیے‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ بات [دین]کی جڑ اسلام ہے، اس کا ستون نماز ہے اور اس کی چوٹی کی بات جہاد ہے۔‘‘ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ کیا میں تمہیں اس سب کچھ کو محکم اور مضبوط کرنے والی بات نہ بتلاؤں ؟‘‘ میں نے عرض کیا:’’کیوں نہیں، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !‘‘ انہوں نے بیان کیا:’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان کو پکڑ کر فرمایا:’’ اس کو روکے رکھو۔‘‘ میں نے عرض کیا:’’ یا نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اور ہماری گفتگو پر بھی ہمارا مواخذہ ہو گا؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اے معاذ! تمہاری ماں تمہیں گم کر دیں ! لوگ [جہنم کی ]آگ میں چہروں کے یا نتھنوں کے بل نہ گرائے جائیں گے مگر اپنی زبانوں کی کمائی کی وجہ سے۔‘‘ اس حدیث شریف سے یہ بات واضح ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کے سوال کا جواب دینے پر اکتفا نہ فرمایا، بلکہ اس کے علاوہ انہیں خیر کے دروازوں، دین کی جڑ، اس کے ستون، اس کی چوٹی کی بات اور پھر سب باتوں کو محکم اور مضبوط کرنے والی بات سے بھی آگاہ فرمایا۔ حدیث شریف میں دیگر فوائد: اس حدیث شریف میں موجود دیگر فوائد میں سے پانچ درج ذیل ہیں :
Flag Counter