Maktaba Wahhabi

238 - 413
راوی نے بیان کیا:’’ انہوں [سلمان رضی اللہ عنہ ]نے فرمایا:’’ بالکل بلا شبہ انہوں نے ہمیں منع فرمایا کہ ہم رفع حاجت یا پیشاب کرتے وقت قبلہ رخ ہوں اور یہ کہ ہم دائیں ہاتھ سے استنجا کریں، یا ہم تین سے کم پتھر (ڈھیلے) استعمال کریں، یا ہم گوبر یا ہڈی سے استنجا ء کریں۔‘‘ امام نووی رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت سلمان رضی اللہ عنہ کے قول کی شرح میں تحریر کیا ہے: ’’ أَجَلْ‘‘ مَعْنَاہُ:نَعَمْ، وَھِيَ بِتَخْفِیْفِ الَّلامِ،وَمُرَادُ سَلْمَانَ رضی اللّٰه عنہ أَنَّہُ صلی اللّٰه علیہ وسلم عَلّمَنَا کُلَّ مَا نَحْتَاجُ إِلَیْہِ فِيْ دِیْنِنَا حَتَّی الْخِرَائَ ۃَ الَّتِيْ ذَکَرْتَ أَیُّھَا الْقَائِلُ، فَإِنَّہٗ عَلَّمَنَا آدَابَھَا، فَنَھَانَا فِیْھَا عَنْ کَذَا وَکَذَا، وَاللّٰہُ أَعْلَمُ۔‘‘[1] ’’,اجل‘‘ کا معنی [ہاں ]ہے اور یہ لام پر جزم کے ساتھ ہے۔ سلمان رضی اللہ عنہ کا مقصود یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دین کی ہر ضروری بات سکھائی اور اے نکتہ چیں ! تو جو قضائے حاجت کا ذکر کر رہا ہے، تو انہو ں نے ہمیں اس کے آداب کی بھی تعلیم دی ہے اور اس سلسلے میں فلاں فلاں بات سے منع فرمایا ہے۔ واللہ اعلم ‘‘ ۲۔احتلامِ عورت کے حکم کا بیان: امام مسلم رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ: ’’ جَائَ تْ أُمُّ سُلَیْمٍ رضی اللّٰه عنہا (وَھِيَ جَدَّۃُ إِسْحَاقَ) إِلَی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم، فَقَالَتْ لَہٗ، وَعَائِشَۃُ رضی اللّٰه عنہا عِنْدَہٗ:’’ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَلْمَرْأَۃُ تَرَی مَا یَرَی الرَّجُلُ فِي الْمَنَامِ، فَتَرَی مِنْ نَفْسِھَا مَا
Flag Counter