Maktaba Wahhabi

137 - 413
اور تفسیرسکھا دیجیے۔‘‘ اس حدیث شریف سے واضح ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ننھے شاگرد کے شانے پر اپنا دستِ مبارک رکھا۔ حدیث شریف میں فائدہ دیگر: حدیث شریف سے یہ بھی واضح ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے شاگرد کے لیے دعا فرمائی۔ تألیف قلب اور شاگرد کی حوصلہ افزائی میں دعا کی اہمیت چنداں محتاج بیان نہیں۔[1] ۶۔ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کے سر کو چھونا: امام ابوداو د رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا : ’’ قُلْتُ:’’ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ! عَلِّمْنِيْ سُنَّۃَ الْأَذَانِ‘‘ قَالَ:’’ فَمَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِيْ۔ قَالَ:’’ تَقُوْلُ:اَللّٰہُ أَکْبَرُ اَللّٰہُ أَکْبَرُ۔ اَللّٰہُ أَکْبَرُ اَللّٰہُ أَکْبَرُ۔‘‘[2] ’’ میں نے عرض کیا:’’ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے مسنون اذان سکھا دیجیے۔‘‘ انہوں نے بیان کیا :’’ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر کے اگلے حصے کو چھؤا، ( اور ) فرمایا:’’ تم کہو :’’اللّٰه اکبر، اللّٰه اکبر، اللّٰه اکبر اللّٰه اکبر …الحدیث ‘‘ اس حدیث شریف سے واضح ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیم اذان کے وقت حضرت ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کے سر کے اگلے حصے کو مس فرمایا۔
Flag Counter