Maktaba Wahhabi

373 - 413
’’زید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا:’’ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے،تو مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا۔ آپ مجھے دیکھ کر خوش ہوئے،تو انہوں [1]نے عرض کیا:’’ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ بنو نجار کا بچہ ہے، اس کو اللہ تعالیٰ نے آپ پر جو نازل فرمایا ہے، اس میں سے دس سے زیادہ سورتیں یاد ہیں۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ سن کر خوش ہوئے، اور آپ نے فرمایا:اے زید! میرے لیے یہود کی تحریر سیکھ لو، مجھے تحریر کے بارے میں یہود پر اعتماد نہیں۔‘‘ زید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا! ’’ میں نے یہود کی تحریر سیکھنا شروع کی۔ پندرہ دن گزرنے سے پہلے میں نے اس کو اچھی طرح سیکھ لیا۔‘‘ جب وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خطوط ارسال کرتے،تو میں آپ کو پڑھ کر سناتا، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکتوب ارسال فرمانا ہوتا،تو میں ان کو جواب تحریر کرکے ارسال کرتا۔‘‘ اس حدیث شریف کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو یہود کی زبان سیکھنے کے لیے چنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتخاب انتہائی برمحل تھا کہ انہوں نے پندرہ دن میں خوب اچھی طرح ان کی زبان سیکھ لی۔ حدیث شریف کے دیگر فوائد: ٭ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید رضی اللہ عنہ کو ان کے نام کے ساتھ پکارا۔ مخلوق کے عظیم ترین معلم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ اطہر سے اپنے لیے ندائے مبارک سن کر زید رضی اللہ عنہ کی خوشی و مسرت کو یا وہ جانیں یا ان کا رب تعالیٰ ہی جانتا ہے۔ قلم اس کی تعبیر سے قاصر ہے۔ [2]
Flag Counter