Maktaba Wahhabi

131 - 413
(10) شاگردوں کے بعض اعضائے جسم کو چھونا سیرت طیبہ سے یہ بات ثابت ہے کہ دوران تعلیم تنبیہ اور انس و مودت کے اظہار کی غرض سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے شاگردوں کے بعض اعضائے جسم کو چھوتیتھے۔ اس سلسلے میں توفیق الٰہی سے ذیل میں چند ایک شواہد پیش کیے جا رہے ہیں : ۱۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی ہتھیلی کو دونوں ہتھیلیوں میں لینا: امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ وہ بیان کرتے ہیں : ’’عَلَّمَنِيْ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم،وَکَفِّيْ بَیْنَ کَفَّیْہِ، اَلتَّشَھُّدَ کَمَا یُعَلِّمُنِي السُّوْرَۃَ مِنَ الْقُرْآنِ۔‘‘[1] ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس طرح تشہد سکھائی جیسے کہ آپ مجھے قرآن کی سورت سکھایا کرتے تھے اور اس وقت میری ہتھیلی آپ کی دونوں ہتھلیوں کے درمیان تھی۔‘‘ اس حدیث شریف میں ہم دیکھتے ہیں کہ تشہد سکھاتے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی ہتھیلی کو اپنی دونوں بابرکت ہتھیلیوں کے درمیان رکھا۔ کس قدر نصیب والی ہے ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی ہتھیلی! ذٰلِکَ فَضْلُ اللّٰہِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَشَآئُ وَاللّٰہُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْمِ۔ اَللّٰھُمَّ لَا تَحْرِمْنَا مِنْ مُرَافَقَۃِ نَبِـیِّکَ مُحَمَّدٍ صلی اللّٰه علیہ وسلم فِيْ جَنَّاتِ النَّعِیْمِ۔ إِنَّکَ سَمِیْعٌ مُّجِیْبٌ۔
Flag Counter