Maktaba Wahhabi

208 - 413
عرض کیا گیا:’’ اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! امانت کا ادا کرنا کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ غسل جنابت۔ اللہ تعالیٰ نے انسان پر اس کے سوا دین کی کسی چیز کے بارے میں اس قدر اعتماد نہیں کیا۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے اجمالی طور پر ایمان کے ساتھ جنت میں لے جانے والے پانچ اعمال کا ذکر فرمایا۔ اس اجمالی آگاہی کے بعد کون سا جنت کا چاہنے والا ایسا ہو گا جو ان اعمال کی تفصیل جاننے کی غرض سے ہمہ تن گوش نہ ہو گا؟ ۵۔علاماتِ قیامت میں سے چھ: امام احمد اور امام طبرانی رحمہما اللہ نے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم :’’ سِتٌّ مِّنْ أَشْرَاطِ السَّاعَۃِ:مَوْتِيْ، وَفَتْحُ بَیْتِ الْمَقْدَسِ، وَمَوْتٌ یَأْخُذُ فِي النَّاسِ کَقُعَاصِ الْغَنَمِ، وَفِتْنَۃٌ یَدْخُلُ حَرْبُھَا بَیْتَ کُلِّ مُسْلِمٍ، وَأَنْ یُعْطَی الرَّجُلُ أَلْفَ دِیْنَارٍ فَیَتَسَخَّطُھَا، وَأَنْ تَغْدِرَ الرُّوْمُ فَیَسِیْرُوْنَ بِثَمَانِیْنَ بَنْدًا تَحْتَ کُلِّ بَنْدٍ اِثْنَا عَشَرَ أَلْفًا ‘‘۔[1] ’’چھ [باتیں ]قیامت کی نشانیوں میں سے ہیں :میرا انتقال، فتح بیت المقدس، ایسی موت جو لوگوں کو بکریوں کی موقع پر ختم کردینے والے بیماری کی مانند ہو گی، فتنہ جس کی بربادی ہر مسلمان کے گھر میں داخل ہو گی، آدمی کو ہزار دینار دیا جائے گا اور وہ [ان کو قلیل تصور کرتے ہوئے ]ناراض ہو گا، اور رومی بد عہدی کرتے ہوئے اسّی(۸۰) جتھوں میں روانہ ہوں گے، ہر جتھے میں بارہ ہزار افراد ہوں گے۔‘‘
Flag Counter