Maktaba Wahhabi

168 - 413
فرماتے۔ توفیق الٰہی سے ذیل میں چند ایک مثالیں بیش کی جا رہی ہیں : ۱۔سات دفعہ حدیث کا بیان: امام طبرانی رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا : ’’ لَوْ لَمْ أَسْمَعْہُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم إلاَّ سَبْعَ مَرَّاتٍ مَا حَدَّثْتُ بِہٖ۔ قَالَ:’’ إِذَا تَوَضَّأَ الرَّجُلُ کَمَا أُمِرَ ذَھَبَ الْإِثْمُ مِنْ سَمْعِہٖ، وَبَصَرِہٖ، وَیَدَیْہِ وَرِجْلَیْہِ‘‘۔[1] ’’ اگر میں نے اس [ حدیث ] کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سات دفعہ سنا نہ ہو تا، تو بیان نہ کرتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جب آدمی اسی طرح وضو کر ے جیسا کہ اس کو حکم دیا گیا ہے تو گناہ اس کے کان، آنکھ، دونوں ہاتھوں اور دونوں قدموں سے دور ہو جاتے ہیں۔‘‘ حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے بیان سے یہ بات واضح ہے کہ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اس حدیث شریف کو سات مرتبہ سننے کی سعادت پائی۔ ذٰلِکَ فَضْلُ اللّٰہِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشآئُ وَاللّٰہُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْمِ۔ اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْأَلُکَ مُرَافَقَۃَ نَبِـیِّکَ صلی اللّٰه علیہ وسلم فِيْ جَنَّاتِ النَّعِیْمِ۔ اِنَّکَ سَمِیْعٌ مُجِیْبٌ۔ ۲:سات سے زیادہ مرتبہ حدیث کا بیان: ۱:حدیث ابن عمر رضی اللہ عنہما : حضرات ائمہ احمد، ترمذی اور حاکم رحمہم اللہ تعالیٰ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا:
Flag Counter