Maktaba Wahhabi

273 - 413
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کہا، تو آپ نے اس کو فرمایا:’’ واپس جاؤ اور نماز پڑھو، کیونکہ بلا شبہ تم نے نماز نہیں پڑھی‘‘ پس وہ واپس گیا اور نماز پڑھی، پھر [حاضر خدمت ہو کر] سلام کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تجھ پر بھی [سلام ہو ]، واپس ہو جاؤ اور نماز پڑھو، یقینا تم نے نماز نہیں پڑھی‘‘ اس نے تیسری دفعہ عرض کیا:’’ مجھے [طریقہ نماز]بتلا دیجئے۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو [1] تو پورا وضو کرو، پھر قبلہ رو ہو کر اللہ اکبر کہو اور اپنے پاس موجود قرآن کا جو حصہ آسانی سے پڑھ سکو پڑھو، پھر رکوع کرو، یہاں تک کہ تم حالت رکوع میں اطمینان سے ہو جاؤ، پھر اپنے سر کو اُٹھاؤ،یہاں تک کہ سیدھے کھڑے ہو جاؤ،پھر سجدہ کرو، یہاں تک کہ حالت سجدہ میں اطمینان سے ہو جاؤ، پھر [اپنے سر کو]اٹھاؤ، یہاں تک کہ سیدھے کھڑے ہو جاؤ،پھر اپنی پوری نماز میں ایسے ہی کرو۔‘‘ اور امام ابو داؤد رحمہ اللہ تعالیٰ کی روایت میں ہے: ’’ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم :’’ إِنَّھَا لَا تَتِمُّ صَلَاۃُ أَحَدِکُمْ حَتَّی یُسْبِغَ الْوُضُوْئَ کَمَا أَمَرَہُ اللّٰہُ تَعَالَی، فَیَغْسِلُ وَجْھَہٗ وَیَدَیْہِ إِلَی الْمِرْفَقَیْنِ، وَیَمْسَحُ بِرَأْسِہٖ وَرِجْلَیْہِ إِلَی الْکَعْبَیْنِ، ثُمَّ یُکَبِّرُ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ وَیََحْمَدُہٗ…‘‘۔[2]
Flag Counter