Maktaba Wahhabi

252 - 413
کے روزے [فرض]ہیں ؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اس نے سچ کہا۔‘‘ اس نے کہا:’’ تجھے اس ذات کی قسم جس نے تمہیں بھیجا ! کیا اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس بات کا حکم دیا ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ ہاں۔‘‘ اس نے کہا:’’ اور تیرے قاصد نے گمان کیا کہ ہم میں سے صاحب استطاعت پر حج فرض ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اس نے سچ کہا۔‘‘ اس روایت سے واضح ہوتا ہے کہ حضرت ضمام رضی اللہ عنہ نے سابقہ روایت میں موجود چار سوالات کے علاوہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو اور استفسارات بھی پیش کیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی نشست میں، ایک ہی شخص کی طرف سے متعدد سوالات کرنے پر خفا نہ ہوئے، بلکہ ہر سوال کا جواب دیا۔ اے ہمارے اللہ کریم! سائلین کے سوالات کے جواب دینے میں ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ مبارکہ کو اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائیے۔ آمین یا حی یا قیوم۔ ۔۔۔۔۔۔۔
Flag Counter