Maktaba Wahhabi

251 - 413
اس نے پوچھا:’’ زمین کی تخلیق کس نے کی؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اللہ تعالیٰ نے۔‘‘ اس نے دریافت کیا:’’ ان پہاڑوں کو کس نے نصب کیا اور جو کچھ ان میں رکھا گیا ہے وہ کس نے رکھا؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اللہ تعالیٰ نے۔‘‘ اس نے کہا:’’ اس ذات کی قسم جس نے آسمان کو بنایا، زمین کی تخلیق کی اور ان پہاڑوں کو گاڑا، کیا اللہ تعالیٰ نے تجھے [رسول بنا کر]بھیجاہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ ہاں ‘‘ اس نے کہا:’’ اور تمہارے قاصد نے گمان کیا کہ دن اور رات میں ہمارے ذمہ پانچ نمازیں ہیں ؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اس نے سچ کہا۔‘‘ اس نے کہا:’’ تجھے اس ذات کی قسم جس نے تجھے مبعوث کیا ! کیا اللہ تعالیٰ نے تجھے اس بات کا حکم دیاہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ ہاں ‘‘ اس نے کہا:’’ اور تمہارے قاصد نے گمان کیا کہ ہمارے ذمہ ہمارے مالوں کی زکوٰۃ ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اس نے سچ کہا۔‘‘ اس نے کہا:’’ تجھے اس ذات کی قسم جس نے تجھے رسول بنا کر بھیجا، کیا اللہ تعالیٰ نے تجھے اس بات کا حکم دیا ہے ؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ ہاں ‘‘ اس نے کہا:’’ اور تیرے قاصد نے گمان کیا کہ سال میں ہم پر ماہِ رمضان
Flag Counter