Maktaba Wahhabi

146 - 413
قَالَ:’’ فَرَجَعْتُ إلَی رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم، فَاَتَیْتُہٗ وَأَنَا أَبْکِيْ مِنَ الفَرْحِ ‘‘۔ قَالَ:قُلْتُ ’’یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَ بْشِرْ قَدِاسْتَجَابَ اللّٰہُ دَعْوَتَکَ وَھَدٰی أُمَّ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ۔‘‘ فَحِمدَ اللّٰہَ وَأثْنَیٰ عَلَیْہ، وَقَالَ خَیْراً۔ قَالَ:’’ قُلْتُ:’’ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! اُدْعُ اللّٰہَ أَنْ یُّحَبِّبَنِيْ أَنَا وَأُمِّيْ إِلیٰ عِبَادِہِ الْمُؤْمِنِیْنَ، وَیُحَبِّبَھُمْ إلینَا ‘‘۔ قَالَ:’’ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم :’’ اَللّٰھُمَّ حَبِّبْ عُبَیْدَکَ ھٰذَا یَعْنِيْ أَ بَا ھُرَیْرَۃَ وَأُمَّہٗ إِلیٰ عِبَادِکَ الْمُؤمِنِیْنَ وَحَبِّبْ إِلَیْھِمُ الْمُؤْمِنِیْنَ‘‘۔ فَمَا خُلِقَ مُؤْمِنٌ یَسْمَعُ بِيْ، وَلاَ یَرَانِيْ إِلا أَحَبَّنِيْ ‘‘۔[1] ’’ میں اپنی مشرکہ ماں کو اسلام [قبول کرنے ] کی دعوت دیتا رہتا تھا۔ ایک دن میں نے انہیں دعوت دی،تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں میرے روبرو وہ بات کہی جو مجھے ناگوار تھی۔میں روتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اور عرض کیا:’’ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یقینا میں اپنی والدہ کو اسلام (قبول کرنے ) کی دعوت دیا کرتا تھا او ر وہ انکار کرتی تھیں۔ آج میں نے انہیں دعوت دی تو انہوں نے میرے سامنے آپ کے متعلق وہ بات کہی ہے جو مجھے نا پسند ہے۔ لہٰذا آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجیے کہ وہ ابوہریرہ کی ماں کو ہدایت عطا فرمادیں۔‘‘ [ یہ سن کر ] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا:’’ اے اللہ! ابوہریرہ کی ماں کو ہدایت عطا فرما دیجیے۔‘‘ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا سے نیک شگون لیتے ہوئے [ وہاں سے ] نکلا۔ جب
Flag Counter