Maktaba Wahhabi

169 - 360
یعنی ’’متواتر معنوی وہ روایت ہے جو ایسی جماعت سے منقول ہو جس کا یا تو جھوٹ پر متفق ہونا محال ہو یا ان لوگوں سے جھوٹ کے وقوع کا اتفاق انتہائی قلیل ہو پس ایسے لوگ ایسے مختلف واقعات کو نقل کریں جو تمام کے تمام ایک مشترک امر پر متفق ہوں، تو یہ مشترک امر متواتر کہلائے گا، جیسے دعاء کے دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ اٹھانا تقریباً سو احادیث میں منقول ہے لیکن وہ تمام کے تمام مختلف واقعات ہیں۔‘‘ جیسا کہ آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تقریباً سو ایسی حدیثیں مروی ہیں جن میں مذکور ہے کہ آپ نے دعا کے لئے ہاتھ بلند فرمائے تھے، لیکن ان کے مواقع مختلف تھے اور ہر موقع کے متعلق روایت میں تواتر نہیں ہے، اگرچہ سب میں قدر مشترک یہ ہے کہ آں صلی اللہ علیہ وسلم نے دعاء کے لئے ہاتھ بلند فرمائے تھے، اس لئے یہ قدر مشترک مجموعی سلسلہ ہائے روایت یعنی اسناد کے لحاظ سے متواتر ہے۔ [1] علامہ جمال الدین قاسمی رحمہ اللہ نے بھی تواتر کی مذکورہ بالا دو قسمیں ہی بیان کی ہیں، چنانچہ لکھتے ہیں: ’’متواتر کی دو قسمیں ہیں: (1) متواتر لفظی: یعنی جس کے لفظ بتواتر منقول ہوں، اور (2) متواتر معنوی: یعنی جس میں قدر مشترک بتواتر منقول ہو – پہلی قسم کی بہت سی مثالیں ہیں مثلاً ’’مَنْ كَذَبَ عَلَىَّ مُتَعَمِّدًا‘‘ یہ حدیث تقریباً دو صد اشخاص سے مروی ہے، حدیث الحوض جو پچاس سے زائد اشخاص سے مروی ہے، حدیث المسح علی الخفین جو ستر اشخاص سے مروی ہے اور نماز میں رفع الیدین جو تقریباً پچاس اشخاص سے مروی ہے۔ دوسری قسم کی مثال دعاء کے وقت ہاتھ اٹھانا، پس اس بارہ میں تقریباً ایک صد احادیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہیں کہ آپ نے مختلف مواضع پر دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے تھے، اگرچہ ان میں سے ہر موقع پر ہاتھ اٹھانا بتواتر ثابت نہیں ہے، لیکن ان سب روایات میں ہاتھ اٹھانا قدر مشترک ہے پس یہ مجموعی اعتبار سے تواتر معنوی ہوا۔‘‘ [2] لیکن مولانا شبیر احمد عثمانی صاحب نے تواتر کی چار قسمیں بیان کی ہیں، جو کہ حسب ذیل ہیں: ’’تواتر کی چند قسمیں: (1) ایک دور سے دوسرے دور کی طرف نسلاً بعد نسل پوری وسعت اور عموم کے ساتھ بنیادی ہئیت (3) تواتر اسناد: مثلاً ’’مَنْ كَذَبَ عَلَىَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ‘‘ صرف صحابہ کے دور میں اس کے سو سے زیادہ راوی ہیں، اسی طرح ختم نبوت کی روایات (4) تواتر معنوی: یعنی قدر
Flag Counter