Maktaba Wahhabi

86 - 191
مناسب نہیں۔ آپ اپنےمقام سے نیچے آئیے اور اہل فن کے ساتھ بیٹھ کر اس کی مشکلات اور اس کے آداب ولوازم اور پھر اس کے نتائج پرغور فرمائیے، پھر آپ کاضمیر مطمئن نہ ہوتوشرح صدرسے تنقید فرمائیے۔ بلاتی ہیں موجیں کہ طوفاں میں اُترو کہاں تک چلو گے کنارے کنارے ہمیں یقین ہے کہ اس فن کے آداب و لوازم کوجاننے کے بعد آپ صرف یہ کہ اعتراض کےقابل نہیں رہیں گے بلکہ ان بوریا نشینوں کی صفوں میں ایک مُناسب اضافہ ہوگا اور کچھ ایسا نہ ہوسکا تو آپ کے اعتراض معقول ہوں گے۔ ان میں کچھ وزن ہوگا اورسامعین کوکچھ فائدہ بھی پہنچے گا۔
Flag Counter