Maktaba Wahhabi

3 - 417
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم سوانحی خاکہ مؤلف انوار مصابیح حضرت مولانا نذیر احمد صاحب رحمانی اعظم گڑھی نام و نسب اور مولد و منشا:۔نذیر احمد بن عبدالشکور بن جعفر علی بتاریخ 10 ذوالحجہ 1323ھ(6 فروری 1906 ء موضع املو ضلع اعظم گڈھ(یوپی۔ہند)میں پیدا ہوئے(یہ موضع مشہور قصبہ مبارک پور سے ایک میل مشرقی جانب اور شہر اعظم گڈھ سے 7-6 میل کی مسافت پر بیان کیا جاتا ہے) تعلیم و تربیت:۔ابتدائی تعلیم مبارک پور میں ہوئی۔اس کے بعد مولانا حمید الدین فراہی مرحوم کے قائم کردہ ''مدرسة الاصلاح '' سرائے میر میں کچھ دنوں پڑھا۔پھر مؤ(ضلع اعظم گڈھ)کے مدرسہ فیضِ عام میں چلے گئے جہاں اس کے مہتمم حضرت مولانا محمد احمد رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیم و تربیت سے مستفیض ہونے کا بہت اچھا موقع ملا۔ دارالحدیث رحمانیہ دہلی:۔شوال 1339ھ(1921 ء)کو جب دہلی میں مدرسہ دارالحدیث رحمانیہ کے قیام کا اعلان ہوا تو پندرہ سال کی عمر میں(ذوالحجہ 1939ھ 1921ء)یہاں آکر داخل ہو گئے۔حتیٰ کہ شعبان 1346ھ میں یہیں سے پورے علوم عربیہ و دینیہ کی تکمیل کے بعد فارغ التحصیل ہوئے اور سالانہ امتحانوں میں ہمیشہ بہت ممتاز رہے۔ اساتذہ:۔ بڑے جید علماء عظا سے تعلیم حاصل کی۔حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب مبارکپوری(صاحب تحفة الاحوذی)مولانا عبدالسلام مبارک پوری(مؤلف سیرة البخاری)مولانا احمد اللہ صاحب محدث دہلوی شیخ الحدیث
Flag Counter