Maktaba Wahhabi

103 - 417
اہل حدیث کی دوسری دلیل پر بحث اور اس کے جوابات اہل حدیث کی طرف سے آٹھ رکعات تراویح کے ثبوت میں دوسری حدیث حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پیش کی جاتی ہے جس کو پچھے صفحات میں ہم بھی نقل کر چکے ہیں۔مؤلف ِ '' رکعات تراویح'' علامہ حبیب الرحمن مئوی اس پر اس پر بحث و تنقید کرتے ہوئے لکھتے ہیں: قولہ: ا س کے متعلق سب سے پہلے یہ جان لیجئے کہ یہ واقعہ فقط ایک رات کا ہے ....... اس کی نسبت یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ یہ وہی واقعہ ہے جس کو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا ہے۔اس لئے کہ جابر کے بیان میں صرف ایک رات نماز پڑھنا اور دوسری رات میں نہ آنامذکور ہے او رحضرت عائشہ کی روایت میں تین راتوں میں پڑھنا او رچوتھی رات میں حجرہ سے برآمد نہ ہونا مذکور
Flag Counter