Maktaba Wahhabi

حجیت حدیث (اسماعیل سلفی)

مؤلف: مولانا محمد اسماعیل سلفی

ناشر: اسلامک پبلشنگ ہاؤس، لاہور

سال شائع: 1981

مولانا محمّد اسمٰعیل السلفی رحمہ اللہ۔ ۔ ۔ مُختصر سوانحی خاکہ شیخ الحدیث مولانا محمد اسمٰعیل السلفی رحمہ اللہ کی ذات گرامی محاسن واوصاف کا ایک خوبصورت امتزاج تھی۔ آپ سلف صالحین کا بہترین نمونہ تھےاور سنت رسول کی پیروی آپ کی زندگی کا مقصدِ وحیدتھا۔ آپ معاملہ فہم، دوراندیش اور سلجھے ہوئے ذوق کے مالک تھے بارگاہ قدس سے ذہن رسا لے کر آئےتھے اور قرآن و سنت کی روشنی میں مسائلِ دینیہ کے حل پر مجتہدانہ قدرت رکھتے تھے۔ علاوہ ازیں حق گوئی وبے باکی ‘دلنوازی و بےغرضی اور فیاضی و اخلاص کی نعمتوں سے بھی اللہ تعالیٰ نے آپ کو سرفراز فرمایاتھا۔ آپ کی ولادت باسعادت ۱۳۱۴ھمطابق ۱۸۹۵ء میں تحصیل وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ کے ایک گاؤں ڈھونیکے میں ہوئی۔ آپ کے والد ِگرامی مولانا محمد ابراہیم رحمہ اللہ ایک جیدعالم ‘حاذق طبیب اور صاحبِ فن کاتب تھے۔ الجامع الترمذی کی شرح تحفة الاحوذی آپ ہی کی خوشنویسی کا شاہکار ہے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد موصوف سےحاصل کی۔ ازاں بعد استاذِ پنجاب حافظ عبدالمنان رحمہ اللہ، مولانا عبدالجبار رحمہ اللہ عمر پوری، مولانا عبدالغفور غزنوی رحمہ اللہ سے اکتساب فیض کیا۔ فنون میں آپ نے مفتی محمد حسن رحمہ اللہ ( بانی جامعہ اشرفیہ) سے استفادہ کیا۔ تحصیل علم کےبعد آپ ۱۳۳۹ھ میں مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی کی معیت میں گوجرانوالہ تشریف لائے اور پھر عمر بھر یہیں درس و تدریس اور خطابت کے فرائض انجام دیتے رہے۔ مرتبہ و مقام کی چاہتے اور دولت کی طلب آپ کواپنے مقام سے ہلانہ سکی۔ مدینہ یونیورسٹی کےوائس چانسلر جناب عبدالعزیزبن بازحفطہ اللہ تعالیٰ نے شیخ عبدالقادر شیبۃ الحمد کی معرفت آپ کومدینہ منورہ بحیثیت استاذِ حدیث بلوا بھیجا مگرآپ نے گوجرانوالہ ہی میں اپنے قیام کوترجیح دی۔ اس احساس کے تحت کہ دین کی تبلیغ کی یہاں بھی ضرورت ہے۔ آپ بلندپایہ عالم دین، پر جوش خطیب، بےلوث رہنما اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کے
x
صفحہعنوان
11مولانا محمّد اسمٰعیل السلفی رحمہ اللہ۔ ۔ ۔ مُختصر سوانحی خاکہ
14مَایَجِبُ اِسْتحضَارہٗ اوّلاً
15حدیث کی تشریعی اہمیّت
15خبر:۔ کسی واقعہ کی اطلاع اور اس کی حکایت کو کہاجاتاہے۔ اَلخُبر اور خُبار نرم زمین اور غبار کوبھی کہاجاتا ہے۔ الخبر الارض الرخوۃ السھلة ثلث ربع پرزمین کی کاشت کے معاملہ کومخابرہ کہتےہیں۔
15اثر:۔ کسی چیز کے بقیہ اور نشان کو کہتےہیں۔ فانظر الیٰ اٰثار رحمة اللّٰه ( القرآن) نقل کواثر سے تعبیر کیاجاتاہے۔
16حدیث:۔ حدیث کا لفظ لغت میں قدیم کی ضدہے۔ اس کا مصدر حدیث ہے جس کا اطلاق نئے عوارض پر ہوتاہے۔ رجل حدث کےمعنی جوان آدمی ہے۔ انسان کےمنہ میں دانتوں کی بندش کے اندر قدرت نے ایک ایسی مشین نصب فرمائی ہےجوغیر شعوری طور پربلاتامل نئے سےنئے الفاظ بناتی چلی جاتی ہے۔ منہ کےخول میں ہوا کی حرکت اور حلق کی آخری حد تک ہوا کے تموّج سے لاکھوں الفاظ منٹوں میں بن جاتے ہیں جن میں ایک سے ایک نیا اور جُدا ہوتاہے۔ دانتوں اور ہونٹوں کی رکاوٹ الفاظ کے بننے اور مخارج کی صحت میں مدد دیتی ہے۔ ذٰلک تقدیر العزیز العلیم ۔
17سُنّت:۔ سین اور نون مشدد میں قوتؔ، پختگیؔ اور متوارثؔ عادات کا مفہوم ہوتاہے۔ سن ، سنان ، مسنون ، سنة ان تمام الفاظ کاایک ہی ماخذہے۔ سن دانت کو کہتے ہیں۔ سنان نیزے کےپھل کوکہاجاتاہے۔ مسنون خشک کیچڑ پر بولا جاتاہے۔ سنة لغت میں اس راستہ کو کہا جاتا ہے جس پر متواتر چلنے کی وجہ سے وہ صاف اور واضح ہوگیا ہو جسے طریق معبّد سے بھی تعبیر کیا گیاہے۔ راسخ عادات اور مستمر اعمال پر بھی سنّت کا اطلاق متعارف ہے۔ اس محاورہ کےمُطابق طریقہ اور سیرت بھی اس کے مفہُوم میں شامل ہے۔ زبان کے لحاظ سے اچھی اور بُری عادات دونوں پر سنت کا لفظ بولا جاتاہے۔ حدیث مَنْ سَنَّ سُنَّةً حَسَنَة فَلهُ أجْرُهَا وَأجْرُ مَنْ عَمِلَ بِهَا وَمَنْ سَنَّ سُنَّةً سَیِّئَةً فَلَہٗ اَجْرُھَاوَاَجْرُ مَنْ عَمِلَ بِھَا میں سُنت کا لفظ اسی لغوی لحاظ سے فرمایا ورنہ سنت نبوی کی صفت سیئة کیسے ہوسکتی ہے۔ فَاِنِّ السُّنَّةَ خیرٌ کُلُّھَا بعض احادیث میں بعض اعمال کے متعلق بعض صحابہ رضی اللہ عنہ نے ِنعْمَتِ الْبِدْعَةُ ھٰذِہٖ کےالفاظ ارشاد فرمائےہیں جس سے
19موضُوع بحث :۔
19سُنت کی حیثیت:۔
21سُنت قرآن میں :۔
27حدیث کا کُھلا انکار چودھویں صدی میں :۔
27قرآن اورا س کاتواتر:۔
29منکرین سُنّت کےشبہات:۔
29حدیث کےمتعلّق ظنی ہونےکاشبہ:۔
30ظن کی علمی تحقیق:
33غلطی کی اصل وجہ :۔
33شریعت اسلامیہ میں ظن کی اہمیّت:۔
34شہادت:۔
35تحکیم :۔
39ایک بدبودرشبہ:۔
39سازش کے اسباب:۔
41فتح کے بعد:۔
42سازش کامضحکہ خیز پہلو:۔
44عجمی سازش اور دینی علوم :۔
46جھوٹی حدیث اور وعید :۔
47دوسری صدی:۔
48دورتدوین:۔
49دورترتیب:۔
50مُشت بعدازجنگ:۔
54سازش کہاں کہاں ؟
54قراء سبعہ :۔
55علم اور جہالت میں فرق :
57سازش کے اثرات:۔
61تحریک انکار حدیث رفتار:۔
63پہلے اور اب:۔
64مرکز مِلّت کی مشکلات :۔
67اجتماعی اجتہاد :۔
68ایک فاضل جج کی غلط فہمیوں پر مبنی تنقیحات اور اُن پر ایک نظر
70یہ لوگ!
70علم ِ حدیث متحرک علم ہے :۔
72اصُولِ روایت :۔
72بعض مثالیں :۔
73آئمہ حدیث کی رجال پر نظر :۔
74محدثین کی دقت نظر:۔
75احادیث میں عُریانی :۔
77قرآن عزیز میں عُریانی :۔
79اصل مُصیبت:۔
80احادیث کی کثرت:۔
82ایک اور شبہ کاحل:۔
84ایک غیرمعقُول بات :۔
85منکرین سُنّت اور معترض ”مفکرین“سے :۔
87جماعت اسلامی کانظریۂ حدیث
87ایک تنقیدی جائزہ
88ذہنی انتشار
88پہلاحصہ :۔ پہلےحصہ میں مولانا منکرین حدیث سےا تفاق فرماتے ہیں کہ ”احادیث ظنی توہیں اور ظنی چیز ثابت <mfnote> شدہ نہیں ہوتی لیکن کسی چیز کا ثابت شدہ نہ ہونا یہ کب معنی رکھتا ہےکہ وہ ردّہی کردینے کے قابل ہو“( تفہیمات ۳۱۲)
90دُوسراحصہ:۔
92تیسراحصہ :۔
93مولانا اصلاحی صاحب
93ایک ضُروری وضاحت:۔
94حدیث اور سُنّت
95سُنّت آئمہ کی نظرمیں :۔
97سنت مولانا اصلاحی کی نظرمیں :۔
99ادارۂ طلوع اسلام کے بعد ادارۂ ثقافت اسلامیہ :۔
101مقامِ بحث سے انحراف:۔
102اثبات سُنّت کےطریقے :۔
104اہل مدینہ اور ترکِ سُنّت :۔
108اہل مدینہ کےعمل کےا جزائے ترکیبی :۔ حافظ ابن قیم اہل مدینہ کےعمل کا پس منظر ان الفاظ میں بیان فرماتےہیں :
110خبرآحاد <mfnote>
114صدق کے قرائن :۔
115متاخرین فقہاء :۔ ابن حزم متقدمین آئمہ کے اجماع کا ذکر فرمانے کے بعد متاخرین فقہاء کا ذکر فرماتے ہیں جو معتزلہ اور متکلمین سے متاثر ہوکر مشکوک نظروں سے دیکھنےلگےتھے اور جنہوں نے ظن مصطلح کوحدودِ علم سے باہر سمجھا۔ امام نے دواصول
116اہل حدیث کا مسلک
118وجدان اور شعور:۔
118تلقی بالقبول:
119اس اختلاف کا پس منظر:۔
120آئمہ حدیث کی بے نیازی :۔
120احادیث سے استفادہ :۔
121مآخذ میں غلواور تخرّب :۔
123دُوسری شرط :۔
125وقت کی ضرورت :۔
126رُواۃ کی عصمت:۔
126حدیث کوتنقیدی نگاہ سے پڑھنےکامطلب:۔
127تین احادیث :۔
131مولاناکی تعریض :۔
133حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تھپڑ :۔
139آئمہ حدیث کےمناقشات:۔
140آحاد کے متعلق اختلاف اور خرابی کا پہلا دور:۔
141اس ذہن کی تنظیم:۔
141آحاداشتباہ دوسری صدی کے شروع میں :۔
142تھے، ان کی نشاندہی وہی لوگ کرسکتےہیں جن کو ان سے سابقہ پڑا۔ ابن حزم فرماتے ہیں :۔
143دُوسرادور:۔
145تیسرادَور :۔
146فقہ راوی :۔
147چوتھادَور:۔
148درایت اور تفقّہ :۔
150مولانامُودودی اور مولانا اصلاحی :۔
151خدمات اور کارنامے :۔
153مزاج شناسی اور جوت :۔
153احادیث میں یقین اور ظن :۔
155فنِ حدیث اور عقل :۔
157اصل نزاع :۔
157آخری گزارش
159سُنّت قرآن کے آئینہ میں
159وحی کےمختلف طریقے :۔
160قرآن مجیدمیں احادیث کاتذکرہ:۔
166ایک دھوکہ :۔
175اسلام کی وسعتیں
175منکرین سُنّت کا عجز
176انکار ِ حدیث کا پس منظر
177قرآن وحدیث کا باہمی ربط:۔
180اہل قرآن سے :۔
182حجیّت حدیث آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں !
183تنقید احادیث اوراجتہاد:۔
184جہل بالقرآن اور انکارِ حدیث :۔
185اصولِ حدیث میں وسعت:۔
185مخالفین حدیث سے شکوہ :۔
186خلط مبحث :۔
187اعترافِ حقیقت:۔
187طمانیت کاسامان:۔
188ردوقبول کے اسباب کا تجزیہ :۔
189آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت قرآن میں :۔
196ایک سیاسی نوعیّت کا واقعہ :۔
196تیسراواقعہ :۔ اسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لَا تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ إِن
197چوتھاواقعہ :۔
Flag Counter