Maktaba Wahhabi

31 - 195
رکھتے تھے۔[1]صحیح بخاری میں ہے: ’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مطیع کو بشارت پہنچا تے۔عاصی کو ڈر سناتے،بے خبروں کو پناہ دیتے خدا کے بندہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔جملہ کاروبار کو اللہ پر چھوڑ دینے والے۔نہ درشت خو،نہ سخت گو،چیخ کر نہ بولتے،بدی کا بدلہ ویسا نہ لیتے،معافی مانگنے والےکو معاف فرمایا کرتے۔گنہگار کو بخش دیتے۔ان کا کام کجی ہائے مذاہب کو درست کردینا ہے۔ان کی تعلیم اندھوں کو آنکھیں ،بہروں کو کان دیتی،غافل دلوں کے پردے اٹھا دیتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہر ایک خوبی سے آراستہ،جملہ اخلاق فاضلہ سے متصف،سکینہ ان کا لباس،نگوئی ان کا اشعار،تقویٰ ان کا ضمیر،حکمت ان کا کلام،عدل ان کی سیرت ہے۔ان کی شریعت سراپا راستی،ان کی ملت اسلام،ہدایت ان کی رہنما ہے۔وہ ضلالت کو اٹھادینے والے،گمناموں کو رفعت بخشنے والے مجہولوں کو نامور کردینے والے ،قلت کو کثرت اورتنگ دستی کو غنا سے بدل دینے والے ہیں ۔[2]
Flag Counter