Maktaba Wahhabi

55 - 146
۱۴۔ محبت وہ ہے جہاں عزت و ذلت کے الفاظ کا استعمال ہی مفقود ہو جاتا ہے۔ ((اَللّٰہُمَّ ارْزُقْنَا حُبَّکَ وَحُبَّ مَنْ یُحِبُّکَ وَحُبَّ عَمَلٍ یُّقَرِّبُنَا اِلٰی حُبِّکَ۔)) ’’الٰہی ہم کو اپنی محبت عطا کر اور جو کوئی تجھ سے محبت رکھتا ہے اس کی بھی محبت عطا کر اور اس عمل کی بھی محبت دے جو ہم کو تجھ سے قریب بنا دے۔‘‘ اَلْمَجِیْدُ ’’بڑی بزرگی والا‘‘ مَجْد پایہ بلند۔ مرتبتِ عالی، شرفِ واقسع، شرفِ نسب اور شرفِ افعال مجموعہ ہے۔ مَجِیْد وہ ہے جس میں صفات بالا پائی جائیں ۔ مجید وہ ہے جس میں مجدِ نفسی، شرفِ ذاتی، سلامتِ افعال، کرامت افضلا، جزالتِ عطاء اور کثرتِ نوال پائی جائے۔ قرآن پاک میں یہ اسم یا تو اللہ تعالیٰ کے لیے آتا ہے۔ سورہ ہود میں ہے: ﴿اِنَّہٗ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ﴾ (ہود: ۷۳) ’’بے شک وہ تو حمد والا مجد والا ہے۔‘‘ اَلشَّہِیْدُ ’’حاضر‘‘ شہادت۔ آگاہی درست و خبر قاطع و بیانِ صحیح و گواہی و کشتگی براہِ خدا کو کہتے ہیں ۔ شہادتِ علمی کا بیان اس آیت میں ہے۔ ﴿اِِلَّا مَنْ شَہِدَ بِالْحَقِّ وَہُمْ یَعْلَمُوْنَ﴾ (الزخرف: ۸۶) ’’مگر جنہوں نے حق کے ساتھ شہادت دی اور وہ علم بھی رکھتے ہیں ۔‘‘ شہادتِ تکلم و خبر کا بیان اس آیت میں ہے: ﴿قُلْ ہَلُمَّ شُہَدَآئَ کُمُ الَّذِیْنَ یَشْہَدُوْنَ اَنَّ اللّٰہَ حَرَّمَ ہٰذَا فَاِنْ
Flag Counter