حالت جنگ میں صبر کرنے والے ہیں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے صدق کمایا اور یہی تقویٰ والے ہیں ۔‘‘ ان انواع بِر کے عبد اللہ تعالیٰ کے اسم مبارک بَرَّ کے معنی سمجھو۔ اللہ تعالیٰ برّ ہے کیونکہ وہ اپنے بندوں پر گونا گوں احسان فرماتا ہے۔ آلاء دنیا عطا فرماتا ہے۔ نعمائے آخرت ایثار کرتا ہے۔ وہی ہے جس نے انواع برو احسان کو بیان فرمایا اور ورع و تقویٰ کی پابندی کا حکم دیا لہٰذا نیکی کنندہ، نیکی دہندہ وہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہی بَرُّ الرحیم ہے جس نے عاجز بندوں کو ابرار کا خطاب عطا کیا۔ ان کو نعیم کا عطیہ دیا۔ ان کو تخت رفعت پر بٹھلایا۔ ان کو معرفت ربانی سے ممتاز فرمایا۔ اللہ تعالیٰ بَرُّ الرحیم ہے جس نے سید الابرار صلی اللہ علیہ وسلم پر کلام پاک کو کِرَامٍ بَرَرَۃ (عزت والے، نیکوکار فرشتے) سفیروں کے ساتھ نازل فرمایا۔ بے شک اسی کی ذات دائم الاحسان اور کثیر الرحم ہے۔ اس اسم کا استعمال صرف اسم رحیم کے ساتھ ہوا ہے۔ اَلتَّوَّابُ ’’بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا‘‘ توب کے لغوی معنی بازگشت کے ہیں ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا سفر کو بروایت ابن عمر رضی اللہ عنہما صاحبان صحاح رحمہ اللہ نے (بجز نسائی) بیان کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر ایک ٹیلہ یا بلندی پر چڑھتے ہوئے تین بار اللہ اکبر پکارتے اور اس کے بعد یہ کلمات فرماتے۔ ((لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شِیْئٍ قَدِیْرٌ۔ اٰئِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ سَاجِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ صَدَقَ اللّٰہُ وَعْدَہٗ وَنَصَرَ عَبْدَہٗ وَحَزَمَ الْاَحْزَابَ |
Book Name | اسماء اللہ الحسنٰی قواعد معارف اور ایمانی ثمرات |
Writer | پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی |
Publisher | مکتبہ امام احمد بن حنبل مظفرآباد آزاد کشمیر |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 146 |
Introduction |