’’بے شک اللہ تعالیٰ منافقوں اور کافروں کو جہنم میں جمع کرنے والا ہے۔‘‘ ﴿اللّٰہُ یَجْمَعُ بَیْنَنَا وَاِِلَیْہِ الْمَصِیْرُ﴾ (الشوریٰ: ۱۵) ’’اللہ ہم سب کو جمع کرے گا اور اس کی طرف لوٹنا ہے۔‘‘ مخالفین کو ملا دینے والا۔ متفرقین کو اکٹھا کرنے والا وہ دن۔ ﴿یَوْمَ یَجْمَعُ اللّٰہُ الرُّسُلَ﴾ (المائدۃ: ۱۰۹) ’’جبکہ اللہ سب رسولوں کو جمع کرے گا۔‘‘ ﴿اِِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوۃِ مِنْ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ فَاسْعَوْا اِِلٰی ذِکْرِ اللّٰہِ﴾[1] (الجمعۃ: ۹) ’’جب جمعہ کے دن نماز کی اذان ہو تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑے چلے آؤ۔‘‘ اللہ تعالیٰ جامع ہے اور اسی نے جمع کو اپنے بندوں کو جمع ہونے کا دن بنایا ہے۔ اللہ تعالیٰ جامع ہے اور وہی جمعہ کے دن سب سے بڑا اجتماع اولین و آخرین مرسلین و مکرمین کا میدان قیامت میں منعقد فرمائے گا۔ اسم ہذا سے تخلق کرنے والوں کو سب سے پہلے جمعیت خاطر حاصل کرنی چاہیے اور پھر کمالات کی طرف متوجہ ہوکر جامعیت کی شان پیدا کرنی چاہیے۔ اَلْغَنِیُّ ’’بڑا بے نیاز و بے پروا‘‘ غَنِیْ غَنَائً غَنْیانا کثرتِ مال و اسباب کی وجہ سے جو کسی کا دستِ نگر نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ کا نام غنی اس لیے ہے کہ وہ اپنی مخلوق میں سے کسی شخص، کسی شے کا محتاج نہیں ۔ غنی مطلق وہی ہے: |
Book Name | اسماء اللہ الحسنٰی قواعد معارف اور ایمانی ثمرات |
Writer | پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی |
Publisher | مکتبہ امام احمد بن حنبل مظفرآباد آزاد کشمیر |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 146 |
Introduction |