Maktaba Wahhabi

83 - 146
﴿تَعٰلٰے عَمَّا یُشْرِکُوْنَ﴾ (النحل: ۱) ’’اللہ بلند و برتر ہے اس سے جو شرک کرتے ہیں ۔‘‘ ﴿سُبْحٰنَہٗ وَ تَعٰلٰی عَمَّا یَصِفُوْنَ﴾ (الانعام: ۱۰۰) ’’اللہ پاک و برتر ہے، اس سے جو لوگ توصیف کرتے ہیں ۔ اَلْبَرُّ ’’بڑا اچھا سلوک کرنے والا‘‘ بَرّ (تخفیف) میدان (خشکی) کو کہتے ہیں ۔ اس کی وسعت کا استعارہ لیتے ہوئے ان جملہ امور خیر کو جن کی اکثر احتیاج انسان کو پڑتی ہے اور جن میں نوع انسان کے لیے توسیع ہے، بِر (زیر کے ساتھ) کہتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں انواع بِرْ کا شمار کیا ہے۔ ﴿لَیْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا وُجُوْہَکُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَ لٰکِنَّ الْبِرَّمَنْ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ الْمَلٰٓئِکَۃِ وَ الْکِتٰبِ وَالنَّبِیّٖنَ وَ اٰتَی الْمَالَ عَلٰی حُبِّہٖ ذَوِی الْقُرْبٰی وَ الْیَتٰمٰی وَ الْمَسٰکِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِ وَ السَّآئِلِیْنَ وَ فِی الرِّقَابِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَی الزَّکٰوۃَ وَ الْمُوْفُوْنَ بِعَہْدِہِمْ اِذَا عٰہَدُوْا وَ الصّٰبِرِیْنَ فِی الْبَاْسَآئِ وَ الضَّرَّآئِ وَ حِیْنَ الْبَاْسِ اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُتَّقُوْنَ﴾ (البقرۃ: ۱۷۷) ’’نیکی یہی نہیں کہ تم اپنے چہرے جانب مشرق و مغرب کرلیا کرو، نیکی تو اس کی ہے جو: اللہ پر، قیامت پر، ملائکہ پر، کتابوں پر انبیاء پر ایمان لایا۔ جس نے خوشی اور محبت سے اہل قرابت اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں اور سوالیوں اور آزادی غلاماں میں مال خرچ کیا۔ جس نے نماز کو قائم کیا اور زکوٰۃ ادا کی۔ جو لوگ عہد کرلینے کے بعد اپنے عہد کو پورا کرتے ہیں ۔ جو لوگ تنگدستی، بیماری اور
Flag Counter