Maktaba Wahhabi

103 - 146
اللہ تعالیٰ اکرم ہے اور تمام عالم اسی کے جود وکرم کا بذلہ خوار[1] ہے۔ اللہ تعالیٰ اکرم ہے اور ہر ایک شے کو شرف و نجات اسی کی بارگاہ سے عطا ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ اکرم ہے اور اسی نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو شرف جاہ و کرم نفس سے ممتاز فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ اکرم ہے اور اسی کے جود ونول سے انسان کو صورتِ زیبا، سیرتِ رضیہ حاصل ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ اکرم ہے اور اسی کا غناد کرم سب کو ناز و نعم عطا فرماتا ہے۔ یہ اللہ ہی کا کرم تھا جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام دنیا میں مکرم و معظم ہونے کا منصب عطا فرمایا۔ یہ اللہ تعالیٰ ہی کا کرم ہے جس نے ہم لوگوں کے لیے کتاب کریم نازل فرمائی ہے۔ اَلْاَعْلٰی ’’بلند‘‘ اسم پاک اَلْعَلِیُّ کے تحت میں بحث ہوچکی ہے۔ یہ اسم علو سے ہے۔ اَعْلٰی وہ ہے کہ ملاء اعلیٰ بھی جس کی خشیت سے لرزاں و ترساں ہیں ۔ اعلیٰ وہ ہے کہ ہر ایک شریک سے برتر ہے۔ وہ اسی فعل کو قبول فرماتا ہے جو اسی کی رضوان کے لیے ادا کیا جائے۔ اس کی شان اس سے برتر و اعلیٰ ہے کہ اس کی قدرت یا حکم یا ربوبیت میں کسی کو ذرا بھی ساجھا حاصل ہو۔ ﴿فَتَعٰلَی اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ﴾ (طٰہٰ: ۱۱۴) ’’اللہ جو سچا بادشاہ ہے وہ نہایت بلند، نہایت اعلیٰ ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ ہی ہے جس کے لیے مثال بھی بلند ہے اور بلند تر ہونی چاہیے۔ ﴿وَ لِلّٰہِ الْمَثَلُ الْاَعْلٰی﴾ (النحل: ۶۰)
Flag Counter