Maktaba Wahhabi

88 - 146
کے لیے بھی فرمایا گیا ہے۔ بے شک اس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان پاک کی بڑی عظمت آشکار ہے۔ اللہ تعالیٰ رء وف رحیم عفویت کے ساتھ ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم رؤف رحیم خصوصیت کے ساتھ ہیں ۔ ہاں اللہ تعالیٰ رء وف ہے۔ اس کی شفقت، اس کا احسان تمام مخلوق پر بلا کسی سبب اور بلا کسی استحقاق اور بلا کسی درخواست کے عام ہے۔ ان حالات کے ساتھ احسان و نوازش، انعام و پرورش فرمانا اللہ تعالیٰ کا خاصہ ہے۔ اَلْجَامِعُ ’’سب کو جمع کرنے والا‘‘ جمع کے معنی بعض شے کو بعض سے قریب تر کر دینے کو کہتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے اجزاء مادہ کو جمعیت دی۔ اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے اربعہ عناصر کو باوجود مختلف مزاج ہونے کے جمع فرمایا۔ اللہ تعالیٰ ہی ہے ہے جس نے نباتات و معدنیات میں مختلف اقسام کی تاثیریں جمع فرما دیں ۔ اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے زمین پر لاکھوں کروڑوں اقسام کے نباتات و حیوانات کو جمع فرما دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے سطح فلک پر کروڑوں اجرام سماوی کو ان کی باہمی کشش اتصال سے جمع فرما دیا ہے۔ ﴿رَبَّنَآ اِنَّکَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْہِ﴾ (آل عمران: ۹) ’’اے ہمارے پروردگار! تو سب انسانوں کو اس دن میں جمع کرنے والا ہے۔ جس میں ذرا بھی شبہ نہیں ۔‘‘ ﴿اِنَّ اللّٰہَ جَامِعُ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْکٰفِرِیْنَ فِیْ جَہَنَّمَ جَمِیْعَا﴾ (النسآء: ۱۴۰)
Flag Counter