Maktaba Wahhabi

146 - 146
پائی جاتی ہے۔ اَلصَّبُوْرُ ’’بڑا تحمل والا‘‘ صَبَرَ صَبْرًا فَھُوَ صَابِرٌ وصبیر وصَبُوْْرٌ. صبر کے معنی لغت میں حبس و امساک ہیں ۔ شرعاً مصیبت کے وقت عدم شلویٰ، عدم اضطراب کا نام صبر ہے۔ صبر کا ذکر قرآن میں ۹۰ مقامات پر آیا ہے اور اہل صبر کی مدح اللہ تعالیٰ نے اور طریقوں سے فرمائی ہے۔ ہم نے اس کی صراحت اپنی کتاب الجمال والکمال (تفسیر سورہ یوسف) میں بیان کی ہے۔ صبر وہ صفت ممدوحہ ہے کہ اخلاقِ کریمہ کو صبر کے ساتھ مناسبت خاص ہے اور اختلافِ مواقع سے اس کے نام بھی مختلف ہوگئے ہیں ۔ مصیبت کے وقت اپنے آپ کو سنبھال لینے کا نام صبر ہے، اس کی ضد جزع ہے۔
Flag Counter