Maktaba Wahhabi

53 - 146
الْوَدُوْدُ ’’بڑا محبت کرنے والا‘‘ وداد کا درجہ محبت سے اعلیٰ ہے۔ وداد کے معنی خالص اور صاف محبت ہیں ۔ محبت کے لب اور خلاصہ کا نام وداد ہے۔ وداد محبت کا وہ درجہ ہے جو اخلاص سے حاصل ہوتا ہے اور شائبہ اغراض کا دھوکا جاتا رہتا ہے۔ الف۔ ودود کے معنی مَوْدُود بھی ہیں یعنی وہ ذات جس سے محبت کی جائے، جس کو نقدِ دل نذر میں پیش کر دیا جائے، وہ جس سے محبت شدید کا علاقہ پیدا کیا جائے۔ وَدُوْد کے معنی وادٌّ بھی ہیں ۔ یعنی وہ جو ہم سے محبت کرتا ہے۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے صحیح بخاری میں ہر دو معانی کے اعتبار سے وَدُوْد کا ترجمہ حبیب کیا ہے۔ سورہ ہود میں ہے: ﴿اِنَّ رَبِّیْ رَحِیْمٌ وَّ دُوْدٌ﴾ (ہود: ۹۰) ’’بے شک میرا رب رحم فرمانے والا، پیار کرنے والا ہے۔‘‘ سورہ بروج میں ہے: ﴿وَہُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ﴾ (البروج: ۱۴) ’’وہ بے حد بخشنے والا اور کمال محبت کرنے والا ہے۔‘‘ سورہ مریم میں ہے: ﴿سَیَجْعَلُ لَہُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا﴾ (مریم: ۹۶) ’’رحمن ان کے لیے محبت کو خاص فرما دے گا۔‘‘
Flag Counter