اَلْمُجِیْبُ ’’دعائیں سننے اور قبول کرنے والا‘‘ اسم علم ہے۔ جواب اور اجابت سے بنایا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مجیب ہے کہ وہ ہر سائل کے سوال کا جواب دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مجیب ہے کہ وہ ہر ایک دعا مانگنے والے کی دعا کو شرفِ اجابت بخشتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مجیب ہے کہ وہ ہر ایک سوال کو سمجھتا ہے اور ان کی ضروریاتِ طبعی و اتفاقی کو پورا کر دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مجیب ہے کہ سب کی زبان قال کو سمجھتا ہے اور صدقِ مقال کو شرفِ قرب عطا کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مجیب ہے اس پکارنے والے کی دعا کو جو اضطراب و اضطرار میں رب العالمین کو یاد کرتا ہے سماعت فرماتا ہے اور قبولیت عطا کرتا ہے۔ ﴿اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ﴾ (النمل: ۶۲) ’’وہ کون ہے جو پکارنے والے مضطر کی پکار کو قبول فرماتا ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ مجیب ہے اور خود بندوں پر استجابت احکام کو فرض ٹھہراتا ہے۔‘‘ ﴿فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لِیْ وَ لْیُؤْمِنُوْا بِیْ﴾ (البقرۃ: ۱۸۶) ’’چاہیے کہ میرے بندے حکموں کو قبول کیا کریں اور مجھ پر ایمان رکھیں ۔‘‘ جو لوگ اللہ تعالیٰ کے قریب و مجیب ہونے پر ایمان رکھتے ہیں ۔ جو لوگ نافرمانی و سرکشی سے دور رہتے ہیں اللہ تعالیٰ کا مجیب ہونا ان پر سراسر ظاہر ہو جاتا ہے۔ اَلْوَاسِعُ ’’وسعت والا‘‘ وُسْع: کے معنی فراخی، تونگری، دسترس طاقت ہیں ۔ سَعَتْ بھی وہی ہے جو وُسْع |
Book Name | اسماء اللہ الحسنٰی قواعد معارف اور ایمانی ثمرات |
Writer | پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی |
Publisher | مکتبہ امام احمد بن حنبل مظفرآباد آزاد کشمیر |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 146 |
Introduction |