لغوی معنی کا ذکر اسم احسن ’’غفار‘‘ نمبر ۱۴ پر کیا جا چکا ہے۔ غفور اور غفار دونوں اسماء غفران سے بطورِ صیغہ مبالغہ مستعمل ہیں ۔ معنی غفار کا تعلق مغفور بندوں کی تعداد سے ہے۔ یعنی غفار وہ ہے، جو حد سے افزوں (زیادہ) تعداد کے گناہوں کو معاف کرے۔ غفور کے معنی میں مغفرت کا زائد از مقدار ہونا واضح ہوتا ہے۔ یعنی غفور وہ ہے جس کی عطا و بخشائش لا انتہا ہے۔ غافر وہ ہے جو بروز محشر گناہوں پر پردہ ڈال دے گا۔ اور غفار وہ ہے جو بندوں کے گناہوں کو ملائکہ کی آنکھوں سے بھی چھپا دے اور وہ ہے، جو بندوں کے دل سے بھی گناہوں کی یاد اور ان کا الم اور احساس و انفعال کھو دے۔ یعنی اللہ تعالیٰ کی مغفرت اس لیے بھی ہے، کہ وہ عزت و بردباری والا ہے۔ اس لیے بھی کہ وہ شکر قبول کرتا ہے۔ اس لیے بھی کہ وہ سب سے محبت کرتا ہے۔ اس لیے بھی کہ وہ عاجز بندوں پر رحم کھاتا ہے۔ سب سے زیادہ وجہ یہی رحم شاہانہ ہے۔ اللہ تعالیٰ سے بخشش اور مغفرت کی امید اور توقع رکھنے والوں کو دوسروں کے قصور، غلطیاں اور کوتاہیاں معاف کرنے کا حوصلہ بھی پیدا کرنا چاہیے۔ ﴿وَلْیَعْفُوْا وَلْیَصْفَحُوْا اَلَا تُحِبُّونَ اَنْ یَّغْفِرَ اللّٰہُ لَکُمْ وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَحِیْمٌ﴾ (النور: ۲۲) اَلشَّکُوْرُ ’’قدردان‘‘ شکر سے ہے، شکر کے چند معانی ہیں او اللہ تعالیٰ کا شکور ہونا ان سب معانی سے ہے۔ الف:… شکر کے معنی: مدح و ثنا بیان کرنا ہے۔ اللہت علایٰ شکور ہے، کیونکہ اس نے |
Book Name | اسماء اللہ الحسنٰی قواعد معارف اور ایمانی ثمرات |
Writer | پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی |
Publisher | مکتبہ امام احمد بن حنبل مظفرآباد آزاد کشمیر |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 146 |
Introduction |