Maktaba Wahhabi

369 - 413
’’ میری امت میں سے میری امت کے ساتھ سب سے زیادہ شفقت کرنے والا ابوبکر ہے، ان میں سے اللہ تعالیٰ کے معاملہ میں سب سے زیادہ ٹھوس عمر ہے، ان میں سے سب سے زیادہ سچی حیا والا عثمان بن عفان ہے، ان میں حلال و حرام کو سب سے زیادہ جاننے والا معاذ بن جبل ہے، ان میں سے فرائض کو سب سے زیادہ جاننے والا زید بن ثابت ہے، ان میں سے قرأت قرآن کا سب سے زیادہ علم رکھنے والا ابی بن کعب ہے۔ ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کا امین ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہم ہے۔‘‘ اس حدیث شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سات حضراتِ صحابہ میں سے ہر ایک کا وہ نمایاں وصف بیان فرمایا، جس کے اعتبار سے وہ باقی ساتھیوں میں نمایاں اور ممتاز ہوئے،f۔ امام ابن حبان رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس حدیث شریف پر درج ذیل عنوان تحریر کیا: [ذِکْرُ الْبَیَانِ بِأَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ رضی اللّٰه عنہ کَانَ أَعْلَمَ الصَّحَابَۃِ بِالْحَلاَلِ وَالْحَرَامِ]۔ [1]
Flag Counter