Maktaba Wahhabi

367 - 413
٭ رات کے وقت تعلیم دینا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے وقت حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر تشریف لاکر تعلیم دی۔ [1] ٭ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تواضع کہ آپ نے سیدہ فاطمۃ الزہراء اور حضرت علی رضی اللہ عنہما کو اپنے استقبال کی غرض سے بستر سے اٹھنے سے روک دیا۔ [2] ٭ دورانِ تعلیم اسلوب استفہام استعمال فرمانا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبل از تعلیم فرمایا:’’کیا میں تمہاری مطلوبہ چیز سے بہتر بات تمہیں نہ بتلاؤں ؟ ‘‘ طلبہ کو کلی طور پر متوجہ کرنے میں اس اسلوب کی تاثیر چنداں محتاج بیان نہیں۔ [3] ٭ مطلوبہ چیز کا نعم البدل دینا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب دونوں کو خادم دینے سے انکار فرمادیا،تو اس کے بدلے میں اس سے بہتر ورد بتلایا۔ تعلیم و تربیّت میں مطلوبہ چیز کے بدل عطا کرنے کی اہمیت اہل فکر و نظر سے مخفی نہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔
Flag Counter