Maktaba Wahhabi

324 - 413
’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا:’’ جب تم اپنے بستر پر آؤ[یعنی آنے کا ارادہ کرو]، تو اس طرح وضو کرو،جیسا کہ نماز کے لیے وضو کرتے ہو، پھر اپنی دائیں کروٹ پر لیٹ جاؤ، پھر کہو:’’ اے اللہ! میں نے اپنا چہرہ آپ کی طرف جھکا دیا اور اپنا معاملہ آپ کے سپرد کر دیا ا ور میں نے[ثواب کی ] رغبت کرتے ہوئے اور [عذاب سے ]ڈرتے ہوئے آپ کو اپنا پشت پناہ بنا لیا۔ آپ کے سوا کہیں جائے پناہ اور مقام نجات نہیں۔ اے اللہ میں آپ کی کتاب پر ایمان لایا، جو آپ نے نازل فرمائی اور آپ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جن کو آپ نے مبعوث فرمایا۔‘‘ اگر تم اسی رات مر گئے،تو فطرت پر مرو گے، اور اس [دعا]کو سب باتوں کے آخر میں پڑھو۔‘‘ انہوں نے بیان کیا:’’ میں نے اس [دعا]کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو دہرایا۔ جب میں [اَللّٰھُمَّ آمنتُ] اے اللہ!میں آپ کی کتاب پر ایمان لایا،جو آپ نے نازل فرمائی] پر پہنچا،تو میں نے کہا:[وَرَسُوْلِکَ] اور آپ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر۔]‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ نہیں، [تم کہو]، اور آپ کے نبی پر جن کو آپ نے مبعوث فرمایا۔‘‘ اس حدیث شریف سے واضح ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما کو موقع دیا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھی ہوئی دعا آپ کے سامنے دہرائیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی لفظی غلطی میں اصلاح فرمائی۔ ۔۔۔۔۔۔۔
Flag Counter