Maktaba Wahhabi

227 - 413
آپ[اس بارے میں ] کیا فرماتے ہیں ؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اگراس میں تمہاری کہی ہوئی بات ہو،تو تم نے اس کی غیبت کی اور اگراس میں تمہاری کہی ہوئی بات نہ ہو،تو تم نے اس پر بہتان باندھا۔‘‘ اس حدیث شریف سے یہ واضح ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرات صحابہ کو حقیقت غیبت بتانے سے پیشتر انہی سے اس بارے میں دریافت فرمایا اور یہ طرزِ تعلیم بلا شک و شبہ طلبہ کو خود غوروفکر کرنے کی عادت ڈالتا ہے اور بعد میں بتلائی جانے والی بات کی طرف ان کی کلی توجہ مبذول کروانے کا باعث بنتاہے۔ ۔۔۔۔۔۔
Flag Counter