Maktaba Wahhabi

172 - 413
کرے،ناک میں پانی داخل کرے اور اس کو جھاڑ دے،تو اس کے چہرے، منہ اور نتھنوں کی خطائیں گر جاتی ہیں۔ پھر جب حکم الٰہی کے مطابق چہرے کو دھوتا ہے، تو پانی کے ساتھ داڑھی کے اطراف سے اس کے چہرے کی خطائیں ساقط ہو جاتی ہیں۔ پھر جب ہاتھوں کو کہنیوں تک دھوتا ہے،تو پانی کے ساتھ اس کے پوروں سے دونوں ہاتھوں کے گناہ جھڑ جاتے ہیں، پھر [جب ] سر کا مسح کرتا ہے،تو پانی کے ساتھ بالوں کے کناروں سے سر کے گناہ گر جاتے ہیں، پھر جب دونوں قدموں کو ٹخنوں تک دھوتا ہے تو پانی کے ساتھ [ قدموں کے] پوروں سے دونوں قدموں کی خطائیں گر جاتی ہیں۔‘‘ پھر اگر وہ اٹھے اور نماز پڑھے۔ اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا کرے اور اس کی شایان شان بزرگی بیان کرے اور پوری دلجمعی سے اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو جائے،تو اپنی خطاؤں سے اسی طرح نکل جاتا ہے،جیسا کہ اس کی ماں کے اس کو جنم دینے کے دن تھا۔‘‘ ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا:’’ اے عمر و بن عبسہ! دیکھوتم کیا کہہ رہے ہو کہ ایک ہی جگہ میں آدمی کو یہ [ سب کچھ ] عطا کیا جائے گا؟ عمروبن عبسہ رضی اللہ عنہ نے [ جواب میں ] کہا:’’ اے ابا امامہ! میں بوڑھا ہو چکا ہوں، میری ہڈیاں کمزور ہو چکی ہیں اور وقتِ اجل قریب آ چکا ہے اور مجھے اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنے کی کچھ ضرورت نہیں۔ اگر میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک، دو یا تین مرتبہ [ یہاں تک کہ انہوں نے سات مرتبہ کا ذکر کیا ] نہ سنا ہوتا تو میں یہ [ حدیث] کبھی بھی بیان نہ کرتا، لیکن میں نے تو اس سے بھی زیادہ دفعہ اس [ حدیث] کو سنا ہے۔‘‘
Flag Counter