Maktaba Wahhabi

126 - 413
قَالَ:’’ قُلْتُ:’’ اَللّٰہُ وَرَسُولُہٗ أَعْلَمُ ‘‘۔ قَالَ:’’ فَإِنَّ حَقَّ اللّٰہِ عَلَی الْعِبَادِ أَنْ یَّعْبُدُوہُ وَلاَ یُشْرِکُوْا بِہٖ شَیْئًا ‘‘۔ ثُمَّ سَارَ سَاعَۃً، ثُمَّ قَالَ:’’ یَا مُعَاذُ بْنَ جَبَلٍ!‘‘۔ قُلْتُ:’’ لَبَّیْکَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَسَعْدَیْکَ ‘‘۔ قَالَ:’’ ھَلْ تَدْرِيُ مَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَی اللّٰہِ إِذَا فَعَلُوْا ذَلِکَ؟ ‘‘۔ قَالَ:’’ قُلْتُ:’’ اَللّٰہُ وَرَسُولُہٗ أَعْلَمُ ‘‘۔ قَالَ:’’ أَنْ لاَّ یُعَذِّبَھُمْ ‘‘۔[1] ’’ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھا، میرے اور آپ کے درمیان کجاوہ کے آخری حصے کے سوا اور کچھ [حائل] نہ تھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اے معاذ بن جبل!‘‘ میں نے عرض کیا:’’ میں حاضر ہوں،میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اور آپ کی اطاعت گزاری میری سعادت ہے! آپ کی طاعت گزاری میں میری سعادت ہے!‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر چلتے رہے، اور پھر فرمایا:’’ اے معاذ بن جبل‘‘ میں نے عرض کیا:’’ لَـبَّـیْکَ یا رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم ! وَسَعْدَیْکَ‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر چلے۔ پھر فرمایا:’’ اے معاذ بن جبل‘‘ میں نے عرض کیا:’’ لَـبَّـیْکَ یارسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم ! وَسَعْدَیْکَ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ کیا تمہیں معلوم ہے کہ اللہ تعالیٰ کا بندوں پر کیا حق ہے؟‘‘
Flag Counter