۱۱۔جھوٹی نبوت کے دعویداروں (دجالوں )کا ظہور قیامت کی نشانیوں میں سے ایک، جھوٹے دجالوں کا خروج ہے۔ یہ ایسے لوگ ہوں گے جو جھوٹی نبوت کا دعویٰ کریں گے اوراپنے جھوٹ سے لوگوں کے درمیان فتنے کو ہوا دیں گے۔ ان کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے کہ ان کی تعداد تیس ہوگی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ تیس جھوٹے دجال نکل جائیں ( وہ سب کے سب )ان میں سے ہر ایک دعویٰ کرتا ہوگاکہ وہ اللہ کا رسول ہے۔‘‘ (بخاری) قیامت کی نشانیوں میں سے یہ نشانی بھی واقع ہوچکی ہے۔ قدیم اور جدید ہر دور میں کافی سارے جھوٹی نبوت کے دعویدار ظاہر ہوئے ہیں اور یہ بات بھی کوئی بعید نہیں ہے کہ کچھ اور دجال اور کذاب بھی ظاہر ہوں یہاں تک کہ سب سے بڑے کانے دجال (مسیح الدجال ) کا خروج ہوجائے۔(اس کے فتنہ سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں ) ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا اور فرمایا: ’’ بے شک اللہ کی قسم ! قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ میری امت میں تیس دجال کذاب ظاہر ہوں گے ؛ ان کے آخر میں کانا دجال کذاب آئے گا۔‘‘ (مسند احمد، صحیح) سیّدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ قیامت اس دن تک قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ میری امت کے بعض قبائل مشرکین سے جا ملیں گے اور یہاں تک کہ بتوں کی عبادت کریں اور بے شک میری امت میں تیس کذاب ہوں گے جن میں سے ہر ایک یہ دعویٰ کرے گا کہ وہ نبی ہے اور میں خاتم النبیین ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں ۔ ‘‘ (ابو داؤد و ترمذی) ایک دوسرے مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبر بھی دی ہے کہ ستائیس جھوٹے نبی ظاہر ہوں گے، ان میں سے چار عورتیں ہوں گی۔ ان میں سے ہر ایک کا دعویٰ یہ ہوگا کہ وہ نبی ہے۔ سیّدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |