Maktaba Wahhabi

147 - 362
حکمرانی کااہل نہیں ہوگا۔ جو کہ کم علم اور کمزور رائے والا ہوگا، اور نظام کودرست طور پر نہ چلا سکے گا۔ (دہیما کا فتنہ ): یعنی بہت بڑا اورگھپ اندھیرا اندھا فتنہ ہوگا۔ (جو کسی کو بھی نہیں چھوڑے گا) (تھپڑ مارے گا… ): یعنی کسی بھی آدمی کو آزمائش میں ڈالے بغیر نہیں چھوڑے گا۔ ہر انسان تک یہ فتنہ پہنچ کر رہے گا۔ (صبح مومن اور … ): یعنی وہ اپنے بھائی کے خون کو حلال جاننے لگے گا مگر اس کے مال اور عزت پر ہاتھ نہیں ڈالے گا۔ (دو خیمے …): کہا گیا ہے کہ دو خیموں سے مراد دو شہر ہیں ۔ (دجال کا انتظار کرو …): یعنی اس کے بعد اب فوراً دجال کے ظہور کا وقت قریب ہے۔ یہ فتنے ابھی تک ظاہر نہیں ہوئے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے شر سے محفوظ رکھے۔ ۱۰۲۔ایسا زمانہ آئے گا جب ایک سجدہ دنیا و ما فیہا کے برابر ہوگا یہ حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے زمانے میں ان کے نازل ہونے کے بعد ہوگا، یعنی آخری زمانے میں ۔ آپ کا زمانہ افضل زمانہ ہوگا۔ عبادات زمانے جگہ اور منزلت کے لحاظ سے ایک دوسرے پر اجرو ثواب میں فضیلت رکھتی ہیں ۔ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter