Maktaba Wahhabi

139 - 362
۹۶۔دریائے فرات سے سونے کا پہاڑ ظاہر ہونا دریائے فرات مشہور ہے۔ جس میں بہت زیادہ پانی ہے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خبر دی ہے کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ دریائے فرات کا پانی روک دیاجائے گا اور اس کے بہاؤ کو تبدیل کردیاجائے گا۔ جس کی وجہ سے لوگوں کے لیے سونے کاایک پہاڑ ظاہر ہوگا۔ جسے حاصل کرنے کے لیے لوگ آپس میں لڑیں گے۔ اس لڑائی میں لوگوں کی بڑی تعداد قتل ہوجائے گی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبردار کیا ہے کہ جو کوئی اس جنگ میں موجود ہو، اس پہاڑ سے کچھ بھی نہ لے؛ ایسا فتنے کے ڈر کی وجہ سے فرمایاہے، یا پھر مقاتلین کی کثرت کی وجہ سے۔ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ دریائے فرات سے سونے کا پہاڑے نکل آئے جس پر لوگوں کا قتل وقتال ہوگا اور ہر سو میں سے ننانوے آدمی قتل کیے جائیں گے اور ان میں سے ہر آدمی کہے گا شاید میں ہی وہ ہوں جسے نجات حاصل ہوگی اور یہ خزانہ میرے قبضہ میں رہ جائے گا ۔‘‘ (مسلم) ایک روایت میں ہے:’’ پس جو اس وقت موجود ہو وہ اس میں سے کچھ بھی نہ لے۔‘‘ (متفق علیہ) سیّدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ہمیشہ لوگوں کی گردنیں دنیا کے طلب کرنے میں ایک دوسرے سے اختلاف کرتی رہیں گی۔ میں نے
Flag Counter